PDA

View Full Version : ہم کیوں سوتے ہیں؟



intelligent086
08-29-2015, 10:47 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13686_56987595.jpg.pagespeed.ic.9BDIFI8vUE .jpg

منصور حسین
نیند ہماری زندگی کا نارمل بلکہ ضروری حصہ ہے۔ لیکن اگر آپ اس کے متعلق سوچیں تو آپ کو یہ ایک عجیب چیز لگے گی۔ہر دن کے اختتام پر ہم بے ہوش سے ہو جاتے ہیں اور ہماری حسیں جاتی رہتی ہیں۔ نیند نے ہمارے آباؤ اجداد کو غیر محفوظ بنا دیا تھا اور جانوروں کے حملوں کا شکار ہو جاتے تھے۔ سو اس عمل کے ممکنہ خطرات، جو کہ دودھ پلانے والے اور کئی دیگر جانوروں کو لاحق ہیں، کسی قسم کے ارتقائی فوائد بھی لاتے ہوں گے۔اس حوالے سے تحقیق ذرا سست رفتار سے شروع ہوئی۔ لیکن حال ہی میں تحقیق کے بڑے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے تحقیق کاروں کو اس سوال کے جواب کہ ہمیں نیند کیوں آتی ہے اور جب ہم سوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے کے متعلق نئی چیزیں معلوم ہوئی ہیں۔ سائنسدانوں کا عام خیال یہ ہے کہ اس سے ہمارے جسم اور خصوصاً دماغ کو آرام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کاروں کو حال ہی میں اس کے تفصیلی عمل کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔دن کے وقت نئے تجربات کی وجہ سے دماغ کے خلیے دماغ کے دوسرے خلیوں سے تعلق بناتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نیند میں ضروری تعلق مضبوط ہوتے ہیں جبکہ غیر ضروری تراش دیے جاتے ہیں۔ چوہوں کے ساتھ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ جن چوہوں کو سونے نہیں دیا جاتا ان میں تعلق مضبوط بنانے اور تراشنے کا زیادہ تر عمل نیند میں ہوتا ہے۔اور نیند دماغ کے لیے فضلے کو صاف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ نیو یارک میں یونیورسٹی آف راچیسٹر میڈیکل سینٹر کے ایک گروہ نے جس کی سربراہی پروفیسر میئکن نیدرگارڈ کر رہی تھیں چوہوں میں انتہائی باریک مائع سے بھری نالیوں کے جال کا پتہ چلایا ہے جن کے ذریعے دماغ سے کیمیائی فضلہ صاف کر کے نکالا جاتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ نیند کی کمی ہمارے جسم کے خلیوں کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیتی ہے۔گلفرڈ کی سرے یونیورسٹی میں تحقیق کاروں نے معلوم کیا ہے کہ وہ جینز جن کی وجہ سے اشتعال پیدا ہوتا ہے خلیوں کے عمل میں تیزی لاتی ہیں۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹر میلکم وان شانز کے مطابق یہ جینز نیند میں کمی پر ردِ عمل ظاہر کر رہی ہیں جیسے کہ جسم بہت دباؤ میں ہے۔ان کا خیال ہے کہ ماضی بعید میں دباؤ کے دنوں میں ہمارے آباؤ اجداد کے جسم ان کو اشتعال پیدا کرنے والی جینز کے ذریعے چوٹ کے لیے تیار کر دیتے تھے جو جانوروں اور دیگر انسانی دشمنوں کے حملوں کے حوالے سے ایک کشن یا تکیے کا کام کرتا تھا۔’اس سے نیند میں کمی اور دل کی بیماری یا فالج جیسے اس کے صحت کے حوالے سے منفی نتائج کے درمیان تعلق کو آسانی سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔‘ تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کا کچھ حصہ اس وقت بھی سو سکتا ہے جب اسے مکمل طور پر نیند نہیں دی جاتی۔ ہمارے دماغ میں بھی کچھ اس طرح کی چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔ جب نیند پوری نہیں ہوتی تو دماغ کے کچھ حصے کے خلیے جاگنے کے باوجود بے حرکت ہو جاتے ہیں۔

UmerAmer
08-29-2015, 03:00 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-30-2015, 01:56 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif