intelligent086
08-26-2015, 01:51 AM
http://dunya.com.pk/news/2015/August/08-25-15/news_big_images/617265_24799712.jpg
امریکی کمپنی نے موبائل فون کو مضر صحت بیکٹیریا اور وائرس سے پاک کرنے والا چارجر تیار کر لیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فون سوپ نامی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ یہ یونیورسل چارجر موبائل فون پر موجود مضر صحت بیکٹیریا اور وائرس کے خاتمے کیلئے الٹرا وائلٹ یا بالائے بنفشی شعاعوں کا استعمال کرتا ہے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کمپنی نے موبائل فون کو مضر صحت بیکٹیریا اور وائرس سے پاک کرنے والا چارجر تیار کر لیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فون سوپ نامی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ یہ یونیورسل چارجر موبائل فون پر موجود مضر صحت بیکٹیریا اور وائرس کے خاتمے کیلئے الٹرا وائلٹ یا بالائے بنفشی شعاعوں کا استعمال کرتا ہے۔ چارجر سے پیدا ہونے والی بالائے بنفشی شعاعیں ایک مخصوص طول موج رکھنے کے باعث بیکٹیریا اور وائرس کی سیل وال سے گزر کر ان کے ڈی این اے کو متاثر کرتی ہیں۔ یہ چارجر ایک خول کی طرح ہے جس میں موبائل فون چارجنگ کے دوران بند ہو جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چارجنگ کے دوران آنے والی کالز اور میسجز الرٹ میں بھی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی۔ ابتدائی طور پر چارجر کی قیمت 60 ڈالر رکھی گئی ہے ۔