intelligent086
08-22-2015, 09:49 AM
امراض قلب سے تحفظ کے 3 سادہ طریقے
http://dunya.com.pk/news/2015/August/08-22-15/news_big_images/495x278x615319_36447997.jpg.pagespeed.ic._3tn9ccrO r.jpg
امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے مگر آپ اپنے دل کو صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں،
لاہور(دنیا نیوز) یہاں ایسے ہی 3 سادہ طریقے دیئے جارہے ہیں جو آپ کیلئے دل کے امراض کا خطرہ کم کردیں گے ۔ صحت بخش خوراک: اپنی خوراک میں چربی کی مقدار کم کرکے فائبر کی مقدار کو بڑھائیں اسی طرح پروٹین سے بھرپور اشیا مچھلی، مرغی، بیج اور نٹس وغیرہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔تازہ پھلوں اور سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال بھی دل کیلئے مفید ہے، اس سے ذیابیطس اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے جبکہ کوشش کریں کہ اپنی غذا میں ٹرانس فیٹ کا استعمال کم سے کم کریں۔ جسمانی سرگرمیاں: کوشش کریں کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک ورزش کو معمول بنائیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجائے گا اگر آپ کے پاس جم جانے کیلئے وقت نہیں تو آپ اس صحت مند آپشن کو چہل قدمی یا سیڑھیاں اتر چڑھ کر بھی اپنا سکتے ہیں۔جسمانی سرگرمیاں وزن کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور آپ کے اندر بلڈپریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔ تمباکو نوشی سے گریز: تمباکو ایسی چیز ہے جس سے گریز کرکے دنیا بھر میں اموات کی شرح کو کافی کم کیا جاسکتا ہے سگریٹ یا تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے تو اگر آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے بچانا چاہتے ہیں تو تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی مقدار میں تمباکو دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ۔ -