Log in

View Full Version : آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ &



intelligent086
08-16-2015, 08:56 PM
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل سپرد خاک

http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-16-15/news_big_images/293699_30367920.jpg

جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی.
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گُل کی نماز جنازہ راولپنڈی ریس کورس گرائونڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت متعدد عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد انھیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضع رہے کہ جنرل (ر) حمید گل اہلخانہ کے ہمراہ مری میں تھے کہ بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث انہیں برہین ہیمرج ہو گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں مری کے سی ایم ایچ داخل کرایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ جنرل (ر) حمید گل انیس سو چھپن میں پاک فوج کا حصہ بنے اور انیس سو بانوے میں آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں بھی حصہ لیا۔ طالبان کی پیش قدمی اور افغان جنگ میں ان کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ پاکستانی سیاست میں بھی وہ سرگرم رہے۔ آئی جی آئی کی تشکیل میں موثر کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سیاسی اور سماجی فورمز پر متحرک رہے اور اپنی آرا کا برملا اظہار کرنے میں مشہور تھے۔

Admin
08-18-2015, 09:08 AM
:(

intelligent086
08-18-2015, 10:33 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif