PDA

View Full Version : فوجی عدالت نے آرمی پبلک سکول اور سانحہ صف



intelligent086
08-14-2015, 01:31 AM
فوجی عدالت نے آرمی پبلک سکول اور سانحہ صفورا میں ملوث 7 دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی (http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/293312_1)


http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-13-15/news_big_images/293312_58601921.jpg

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور اور کراچی کے علاقے صفورا میں رینجرز پر حملے میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ ایک دہشت گرد کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ 6 دہشت گردوں کو آرمی پبلک سکول پشاور جبکہ ایک کو صفورا کراچی میں رینجرز پر حملے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں حضرت علی ولد اول باز، مجیب الرحمان عرف علی عرف نجیب اللہ ولد گلاب جان، سبیل عرف یحییٰ ولد عطا اللہ، مولوی عبدالسلام ولد شمسی، تاج محمد عرف رضوان ولد الطاف خان، عتیق الرحمان عرف عثمان ولد علی رحمان اور محمد فرحان عرف علی عرف عباس شامل ہیں جبکہ کفایت اللہ عرف کیف قاری ولد غلام حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجرم فیصلے کے خلاف آرمی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجرم حضرت علی آرمی پبلک سکول پشاور کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیز پر حملوں اور 23 لیویز اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ مجرم مجیب الرحمان اور مجرم سبیل عرف یحییٰ پی ایف بیس پشاور پر حملے کے لئے 10 خود کش حملہ آور لے کر آیا تھا۔ مجرم مولوی عبدالسلام نے آرمی پبلک سکول پر حملے کے علاوہ دہشت گردوں کو پناہ دی۔ مجرم تاج محمدعرف رضوان آرمی پبلک سکول کے علاوہ آرمڈ فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ مجرم عتیق الرحمان عرف عثمان پولیس پر حملوں، پاک فوج کے 2 افسروں اور ڈائریکٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس کے قتل کے علاوہ اے پی ایس پر حملے میں ملوث ہے۔ مجرم محمد فرحان عرف علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کراچی کی صفورا چورنگی میں رینجرز اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں تین رینجر اہلکار شہید ہوئے تھے۔ مجرم کفایت اللہ عرف کیف قاری اسلحے کی ترسیل اور آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والوں کا معاون رہا۔ مجرموں حضرت علی، مجیب الرحمان، سبیل، مولوی عبدالسلام، عتیق الرحمان اور کفایت اللہ کا تعلق توحید جہاد گروپ، مجرم محمد فرحان کا تعلق جیش محمد اور مجرم تاج محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

UmerAmer
08-14-2015, 03:11 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-16-2015, 12:55 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing



http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif