PDA

View Full Version : حادثات کے خط



intelligent086
08-13-2015, 11:09 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13586_87922532.jpg.pagespeed.ic.jxoKH7oFak .jpg

خطِ سفر کی تشریح کرتے وقت میں نے حادثات کا تفصیل سے ذکر کر دیا ہے۔ مگر حادثات کسی اور خط کی نسبت خطِ زندگی اور خطِ ذہن پر زیادہ وضاحت سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ جب ابھارِ سرطان پر کوئی جزیرہ ہو اور اس جزیرے ہی سے کوئی لکیر پیدا ہو کر خطِ زندگی میں داخل ہو جائے تو بڑے مہلک حادثے کی علامت ہے ،جب اس قسم کی لکیر کے آخر پر کراس ہو تو ایسا شخص حادثات سے بال بال بچتا ہے۔ جب اس قسم کی نشانی ابھارِ سرطان کی بنیاد کے نیچے ہو تو حادثہ کی وجہ حیوانی قسم کی حرکات ہوتی ہے۔ابھارِ سرطان سے کوئی سیدھی لکیر جو خطِ زندگی کی طرف جائے تو یہ بھی خطرناک حادثے کی علامت ہے۔ مگر ایسا حادثہ کم خطرناک ہوتا ہے بہ نسبت اس حادثے کے جب ایسی لکیر کے آخر پر جزیرے کی علامت ہو۔ خطِ ذہن کے بھی یہی اصول ہیں مگر فرق صرف اتناہے کہ ایسے حادثے سے ذہن کو خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن جب تک ایسی کوئی لکیر خطِ ذہن کو کاٹ نہ دے تو یہ موت کی علامت نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص آنے والے خطرے کی بو سونگھ سکتا ہے۔ اس خطرے اور حادثے سے اس کے ذہن کو صدمہ ہوتاہے۔ اگر خطِ ذہن اس جگہ سے ٹوٹ نہ جائے تو ایسے حادثے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔ (پامسٹری کے شہرئہ آفاق مصنف کیرو کی کتاب’’ہاتھ کے راز‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

(http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2015-08-13/13586#.Vcw0hn0xFq0)