intelligent086
08-13-2015, 01:51 AM
اردو زبان کو سرکاردی درجہ دینے سے متعلق حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-12-15/news_big_images/293055_29254934.jpg
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے اردو زبان کو سرکاری درجہ دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ پر پیش رفت کے حوالہ سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا بتایا جائے آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سیکرٹری اطلاعات نے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے رپورٹ کا جائزہ لیکر حکم جاری کرینگے
اردو زبان کو دفتری زبان کا درجہ دینے کیلئے بیالیس سال سے کچھ نہیں ہوا تو اب کچھ کرلیں۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے قانون کا اردو میں ترجمہ کر لیا گیا ہے ، جسٹس جواد نے کہا کہ حکومت نے خود سے کچھ نہیں کیا، عدالت کو کوڑا اٹھا کر اپنے پیچھے بھاگنے پر مجبور کیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کے حوالے سےآئندہ ہفتے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوگا۔جسٹس جواد نے کہا ہمیں بتا دیں آئین کی خلاف ورزی کون کر رہا ہے ، یہ بھی بتا دیں کہ ان کے خلاف کیا کارروائی کریں۔