PDA

View Full Version : چٹ پٹے کھانے کینسراورامراضِ قلب سے محفوظ ž



intelligent086
08-12-2015, 01:55 AM
چٹ پٹے کھانے کینسراورامراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں،ماہرین صحت (http://www.express.pk/story/381483/)

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/381483-spicy-1438848764-703-640x480.jpg

لندن: ماہرین صحت کے مطابق مرچوں میں پایا جانے والا ایک اہم عنصر کیپسائسن آپ کو کینسر اور امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ اس سے موٹاپے کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی اورچینی ماہرین صحت نے اس تحقیق میں 5 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ لیا جس سے ظاہر ہوا کہ روزانہ یا ایک دن بعد مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ کھانا کھانے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے چٹ پٹا کھانا کھانے والے کینسر، سانس کے امراض اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں اور اس کی وجہ خصوصاً سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ان امراض کو دور کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے کو بھی دور رکھتے ہیں۔ ماہرین صحت بھی سرخ مرچ کھانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ دل کے لیے بہت مفید تصور کی جاتی ہیں۔

UmerAmer
08-12-2015, 02:41 PM
Thanks For SHaring

KhUsHi
08-12-2015, 03:32 PM
Very nice
Thanks for sharing

intelligent086
08-15-2015, 03:00 AM
Thanks For SHaring


Very nice
Thanks for sharing



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif