Log in

View Full Version : معاشروں کی تبدیلی!



intelligent086
08-10-2015, 10:57 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13558_90867362.jpg.pagespeed.ic.VC5bECCFJX .jpg

ہاروے میکنن /عظیم جمال
ہاروے کوئی بھی فلاحی کام کرنے سے پہلے کچھ دیر تک اس کام کے بارے میں سوچ بچار کرتا ہے پھر وہ مناسب وقت کاانتظار کرتا ہے۔ وہ ایساکام نہیں کرتا جو ناممکن ہو۔ہاروے کاکہنا تھا کہ اس وقت اس کی عمر 15سال ہوگی جب اس نے جنوبی افریقہ کے مال کے بائیکاٹ کی تحریک میں حصہ لیا۔ اس وقت بہت کم لوگ اس مسئلہ میں دلچسپی رکھتے تھے۔ہاروے نے جب نوجوانی میں قدم رکھا تو وہ کئی طرح کے ہنروں میں ماہر ہوچکا تھا۔ خاص کر فلاحی کاموں میں بہت حصہ لیا کرتا تھا۔ وہ اس موضوع پر فلمیں دکھانے کا انتظام کرتا۔ قومی ٹیلی ویژن کو خبر بھیجتا اور رضا کارانہ طور پرکئی طرح کے کاموں میں حصہ لیتا۔ اس دوران ہاروے نے ضرورت مند لوگوں کے لیے لاکھوں ڈالر چندہ جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا۔ہاروے دیکھ رہا تھاکہ فلاحی کاموںمیں لوگ بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی مثبت عمل ہے۔ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہاروے نے بہت سے دوست بھی بنائے۔ اس سے خود ہاروے کو بھی اور معاشرے کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ ہاروے کو اس حوالے سے دنیا کے متعلق بہت کچھ معلوم ہوا۔ اس نے مزید کئی طرح کے ہنر سیکھے دراصل ہاروے جو کچھ اپنے معاشرے کو دے رہا تھا اس سے کئی گنا زیادہ ہاروے کو مل رہا تھا۔ پھر ہاروے نے بڑے معاشروں کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ چاہتا تھا کہ دنیا سے تشدد کا خاتمہ ہو جائے۔ جوئے، شراب نوشی اور جرائم کے خلاف جنگ کی جائے تاکہ دنیا سے یہ برائیاں ختم ہو جائیں۔اس کام کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت تھی اور یہ بھی ضروری تھا کہ تمام دنیا کے افراد ایک مصمم ارادے کے ساتھ اس مہم میں شامل ہوں تاکہ انسانوں کو در پیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔ہاروے جانتا تھا کہ ہر معاشرے میں کئی طرح کی برائیاں ہیں اور کئی طرح کے مسائل ہیں۔ ان برائیوں کو ختم کر دیا جائے تو مسائل بھی ختم ہو جائیں گے اور معاشرے پرسکون اور خوبصورت ہو جائیں گے کیونکہ اس طرح معاشروں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ معاشرے کے کئی مسائل صدیوں پرانے ہیں ایسے مسائل جلدی حل بھی نہیں ہوتے۔ لیکن ان کو مرحلہ وار حل کیا جاسکتا ہے۔ ایسے مسائل کے حل کے لیے پورے معاشرے کے افراد کو کوششیں کرنا ہوں گی۔اگر آپ خیال کرتے ہیں کہ ایک فرد کیا کر سکتا ہے تو پھر آپ غلط سوچتے ہیں فرد کامثبت کیا ہوا کام معاشرے کو تبدیل کر سکتا ہے۔ معاشروں کو خوبصورت بنانے میں انصاف بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے معاشرے کے افراد کو انصاف کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں۔معاشرے میں ایک فرد کیا کردار اد ا کر سکتا ہے اس کی بہترین مثال امریکہ کی سیاہ فام خاتون روزا پارکس ہے۔ اس نے بس میں ایک سفید فام کے لیے اپنی سیٹ چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔ اس عمل نے سیاہ فاموں کو خوب حوصلہ دیا اور پھر یہ ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ لاکھوں سیاہ فام امریکیوں نے ایک انقلاب برپا کر دیا۔ سیاہ فام امریکی اب بھی اس خاتون کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس سے سیاہ فاموں نے اپنے لیے سرکاری ملازمتوں کے لیے بھی سفید فاموں کے مقابلے میں یہ امتیاز ختم کر دیا۔ اب سیاہ فام میڈیکل، قانون اور دیگر سرکاری ملازمتوں میں بڑی تعداد میں ہیں۔ یونیورسٹی کی سطح پر اب سیاہ فام اور سفید فام برابر ہیں۔تاریخ بتاتی ہے کہ معاشرے کے چھوٹے چھوٹے گروہوں نے بہت سے معاشروں کو تبدیل کر دیا۔ (کتاب ’’سخاوت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

UmerAmer
08-10-2015, 02:41 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

KhUsHi
08-10-2015, 06:25 PM
Thanks for great sharing

hir
08-11-2015, 01:51 PM
Nice information...Thanks for sharing about it..

intelligent086
08-12-2015, 02:04 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing


Thanks for great sharing


Nice information...Thanks for sharing about it..


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif