PDA

View Full Version : ریڈیم کی دریافت



intelligent086
08-09-2015, 02:59 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13547_86705178.jpg.pagespeed.ic.kMBse4Iw-Z.jpg

میری کیوری اور پیئرکیوری کی شادی کے کچھ دن بعد ان کے پروفیسر کو یہ خیال آیا کہ ایک مرکب جسے پچ بلینڈ ( Blend Pitch) کہا جاتا ہے اْس میں یورینیم کے علاوہ کوئی اور دھات بھی موجود ہے۔ اْس نے اس مرکب پر تجربات کرنے کی بھاری ذمہ داری میری کیوری اور پیئر کیوری پر ڈال دی۔ میری کیوری اور پیئر کیوری کی زندگی کا مقصد اب صرف یہی تھا کہ اس مرکب پر تجربے کرکے نئی دھات کا پتا لگایا جاسکے، اس لئے اب وہ شدید سردی کے موسم میں دن ہو یا رات طرح طرح کے تجربات میں لگے رہے۔ کافی محنت کے بعد بالآخر انہوں نے مرکب میں سے ایک چیز ڈھونڈ نکالی جس کا نام انہوں نے ’’پولونیم‘‘ رکھا، مگر وہ اب بھی مطمئن نہ ہوسکے اور اپنے تجربات مزید تیز کردیئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اْن سے کوئی بڑا کام لینا تھا۔ آپ شاید یہ پڑھ کر حیران ہوں کہ ایک غیر مسلم سے اللہ تعالیٰ کیوں کام لے گا؟ تو ساتھیو بات تو صرف اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ مچھر اور ابابیل سے بھی بڑے بڑے کام لے لیتا ہے۔اْن دونوں میاں بیوی کو بھی ایک ایسی ہی بڑی کامیابی آخرکار نصیب ہوگئی۔ انہوں نے تمام مشکلوں اور تکلیفوں کے بعد ’’ریڈیم‘‘ دریافت کرلیا جو کہ میری کیوری اور پیئر کیوری کے لئے سائنس کی دنیا میں ایک بہت بڑی کامیابی تھی، اس دریافت سے پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔