PDA

View Full Version : وقت کے صحیح تعین کے لیے نئی گھڑی



intelligent086
08-07-2015, 01:41 AM
http://dunya.com.pk/news/taza/small_image/495x278x1107_32309218.jpg.pagespeed.ic.F-WQgdhWFT.jpg

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے وقت کا دورانیہ ناپنے کے لیے مزید بہتر گھڑی بنائی ہے جس میں ایٹم پر لیزر کی شعاعوں کی مدد سے ارتعاش کو ناپا جاتا ہے۔وقت کی پیمائش کرنے والی اس نئی گھڑی کو ’آپٹیکل لیٹائیس گھڑی‘ کا نام دیا گیا ہے۔وقت کی درست پیمائش پر ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سیکنڈ گننے کے لیے اٹامک گھڑی کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والا آلہ زیادہ واضح اور درست وقت بتا سکتا ہے۔ 1960 سے اب تک سیکنڈ کی طوالت یا دورانیہ جاننے کے لیے اٹامک گھڑیاں استعمال ہوتی ہیں۔ان گھڑیوں میں سیکنڈز کا دورانیہ جاننے کے لیے ایٹم میں ہونے والی تھرتھراہٹ یا لرزش کی پیمائش کی جاتی ہے۔محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انھوں نے سیکنڈ کے دورانیے کو ناپنے کا بہتر طریقے پیش کیا ہے۔فرانسیسی محققین کا کہنا ہے کہ انھوں نے نئی اٹامک گھڑی بنائی ہے جس میں ایسی ڈیوائس استعمال کی گئیں جس میں وقت کی پیمائش میں غلطی کا امکان بہت کم ہے کہ یہ نئی گھڑی تقریباً تیس کروڑ برسوں میں ایک سیکنڈ کو گن نہیں پاتی ہے۔جس طرح عام گھڑیوں میں پینڈولم کی حرکت وقت کا دورانیہ بتاتی ہے اسی طرح اٹامک گھڑیوں میں ایٹم کی معمول کی ’لرزش‘ وقت کے دورانیے کو ظاہر کرتی ہے۔بعض شعبوں خاص کر ٹیلی مواصلات، سیٹلائٹ نیویگیشن اور سٹاک مارکیٹس کی کارکردگی میں وقت کی درست پیمائش بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ نئی گھڑیوں کی مدد سے سیکنڈز کی نئی تعریف ممکن ہو سکے گی۔

PRINCE SHAAN
08-07-2015, 08:48 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

UmerAmer
08-07-2015, 03:09 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

Aseer e Wafa
08-08-2015, 02:28 PM
hmmm good sharing

intelligent086
08-09-2015, 10:35 AM
اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ




hmmm good sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif