PDA

View Full Version : متحدہ کا بھارتی ہائی کمیشن کو لکھا گیا خط س&am



intelligent086
08-07-2015, 12:38 AM
متحدہ کا بھارتی ہائی کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا،معمول کی کارروائی ہے:رابطہ کمیٹی

http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-06-15/news_big_images/292145_66836918.jpg

کراچی (دنیا نیوز)ایم کیو ایم کا کراچی میں کارکنوں کی گرفتاری پر بھارتی ہائی کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا جس میں کارکنوں کی گمشدگی اور گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں کارکنوں کی گمشدگی اور گرفتاریوں کا نوٹس لینے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کو لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا ہے جس میں بھارت سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے صرف بھارت نہیں بلکہ کئی ممالک کے سفارتخانوں کو خط لکھنا معمول کی کارروائی ہے۔
http://img.dunyanews.tv/images/userfiles/letter-image.jpg
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق بھارت سمیت تمام سفارتخانوں کو لکھے جانے والے خط کی کاپیاں وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کو بھیجی جاتی ہیں۔
ایم کیو ایم کوئی کام چھپ کر نہیں کرتی ، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اسی حوالے سے اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھی خطوط ارسال کیے ہیں۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو خط لکھنا معمول کی کاروائی ہے۔دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے خط موصول ہونے کی تردید کی ہے۔ حکام کہتے ہیں کوئی خط بھیجا بھی گیا ہو تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔

UmerAmer
08-07-2015, 03:09 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

Aseer e Wafa
08-08-2015, 02:33 PM
MQM ko khatam hona chaye ab

intelligent086
08-09-2015, 12:43 AM
MQM ko khatam hona chaye ab

انشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

intelligent086
08-09-2015, 12:43 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif