intelligent086
08-07-2015, 12:29 AM
مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 افراد شہید
http://www.mobopk.com/images/inalillahj.jpg
http://img.dunyanews.tv/news/2015/August/08-06-15/news_big_images/292189_35973271.jpg
راولپنڈی سے گلگت جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دو پائلٹوں سمیت نو افراد شہید ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر پر 12 افراد سوار تھے۔
مانسہرہ: (دنیا نیوز) راولپنڈی سے گلگت جانے والا آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے علاقے مہاڑ لساں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس میجر مزمل اور میجر ہمایوں شہید ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹس اور عملے سمیت 12 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگ گئی جبکہ حادثہ شام چھ بجے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر پر سوار افراد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا جو گلگت میں متاثرین سیلاب کی امداد کے مشن پر جا رہے تھے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں تاہم دشوار گزار علاقہ ہونے پر ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ہیلی کاپٹر کے پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے سے پیش آیا۔ ادھر چترال میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لے جانے والا آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث بے قابو ہو گیا اور اس کا روٹر درخت سے ٹکرا گیا ۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے بحفاظت اتار لیا ۔ ہیلی کاپٹر پر عملے کے چار ارکان اور تیرہ سیلاب متاثرین سوار تھے جو محفوظ رہے ۔