PDA

View Full Version : لکیروں سے بھرپور ہاتھ



intelligent086
08-06-2015, 11:07 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13518_84927477.jpg.pagespeed.ic.9TQyz8VLHm .jpg

جب تمام ہاتھ پر چھوٹی چھوٹی لکیروں کا جال بچھا ہو ہوا تو ایسا شخص بڑا جذباتی اور حساس ہوتاہے۔ ایسا شخص چھوٹی چھوٹی باتوں کو یوں ہی اہمیت دے کر اپنے آپ کو غم زدہ بنائے رکھتا ہے۔ حالانکہ دوسرے لوگوں کے نزدیک ان باتوں کی کوئی اہمیت نہیںہوتی۔ یہ قصہ خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کہ ہاتھ ہموار ہو۔ لیکن جب ہاتھ کی ہتھیلی سخت ہو تو ایسا شخص بڑا طاقتور اور جذباتی طبیعت کا مالک ہوتا ہے ایسا شخص دوسروں کے کام بڑی خوشی سے کرتا ہے اور اپنے لیے کچھ نہیں کر پاتا۔ ہموار ہاتھ جب ہاتھ ہموار ہو اور اس پر چند ایک لکیریں ہوں تو ایسا شخص طبیعت کے لحاظ سے پرسکون ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ زیادہ فکرمند نہیں ہوتے اور غصے میں آپے سے باہر نہیں نکلتے۔ مگر جب یہ زیادہ غصے میں آتے ہیں تو اس کی وجہ انہیں معلوم ہوتی ہے۔ اس کا انحصار پھر ہموار اور سخت ہتھیلی پر ہے۔ جب ہتھیلی سخت نرم ہو تو ایسا شخص قابو رکھنے کی بجائے بے اعتنائی استعمال کرتا ہے۔ یعنی کہ بات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ ہاتھ کی جلد جب ہاتھ کی ہتھیلی کی جلد نرم اور ہلکی ہو تو ایسا شخص کافی عمر تک جوانی کی عادات کا حامل رہتا ہے۔ اگر ہتھیلی کی جلد سخت ہو تو قصہ برعکس ہوتا ہے اس کا انحصار کام کی نوعیت پر بھی ہوتا ہے۔ مگر میں ان ہاتھوں کی بات کر رہا ہوں جو زیادہ سخت قسم کا کام نہیں کرتے۔ دراصل کام کی نوعیت کچھ زیادہ ہاتھ پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ فطری طور پر ہاتھ کی جلد کم و بیش وہی رہتی ہے۔ جو شروع میں ہوتی ہے۔ ہتھیلی کا رنگ ہاتھ کی ہتھیلی کا رنگ ہاتھ کے بیرونی حصے کے رنگ سے زیادہ اہم ہے یہ مشاہدہ شروع شروع میں عجیب دکھائی دیتا ہے مگر ذرا سے مطالعہ کے بعد واضح ہو جاتا ہے۔ ہاتھ کی ہتھیلی ہاتھ کی رگوں یا پٹھوں کا مرکز ہوتی ہے۔ یہ سائنسدانوں کے قول کے مطابق جسم کے کسی حصے کے برعکس ہاتھ میں زیادہ نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا جب رگیں کام کرتی ہیں تو جسم کے باقی حصے کے برعکس ان کا اثر ہاتھ کی ہتھیلی پر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا ہتھیلی کا رنگ ہاتھ کے رنگ سے الگ ہونے پر کامیابی کی دلیلیں ہمیں ملتی ہیں۔ہر ہتھیلی کا اپنا مخصوص رنگ ہوتا ہے۔ ذیل میں ان کی کچھ تشریح کی جاتی ہے۔ جب ہتھیلی کا رنگ زیادہ سفید ہو تو ایسا شخص اپنی ذات کے علاوہ بمشکل کسی اور میں دلچسپی لیتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں وہ خودغرض‘ خودپسند اور غیر ہمدرد ہوتا ہے۔ جب ہتھیلی کا رنگ زردی مائل ہو تو ایسا شخص بیمار خیالات اور اداس طبیعت کا مالک ہوتا ہے۔ جب ہتھیلی کا رنگ ہلکا نیلا ہو تو ایسا شخص خوش فطرت‘ پرامید اور باغ و بہار قسم کاہوتا ہے۔ جب یہ رنگ سرخ ہو تو صحت بڑی توانا ہوتی ہے۔ ایسا شخص بڑا جذباتی ہوتا ہے اور ایک دم غصے میں آ جاتاہے۔ (پامسٹری کے شہرئہ آفاق مصنف کیرو کی کتاب’’ہاتھ کے راز‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

UmerAmer
08-06-2015, 02:40 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

PRINCE SHAAN
08-07-2015, 12:49 AM
Thanks for nice sharing.............................

intelligent086
08-07-2015, 12:58 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing


Thanks for nice sharing.............................


http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif

Aseer e Wafa
08-08-2015, 02:40 PM
GOOD SHARING
achi info hai

intelligent086
08-09-2015, 10:37 AM
GOOD SHARING
achi info hai


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif