PDA

View Full Version : نجات



intelligent086
07-29-2015, 02:40 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13459_99948665.jpg.pagespeed.ic.qdil7C3w68 .jpg

جون ایلیا
بوڑھے قدموں سے چل کر میں بچپن کی طرف گیا۔ انجام کی طرف جاتے ہوئے میں نے آغاز کا رُخ کیا۔ میری تھکی ہوئی پنڈلیاں، میرے ناقص اور ناہنجار وجود کو بستیوں اور بازاروں میں، کوچوں اور کلبۂ احزان میں گھسیٹتی پھریں۔ میں سودائی اپنی گلیوں میں چلتے چلتے تھک گیا۔ میں غوغائی اپنے جنگلوں میں چیختے چیختے ہار گیا۔ میں نے راحت کو پکارا اور رنج کمایا۔ میں نے آرام کو آواز دی‘ آلام میرے حصے میں آیا۔ وہ تاریخ میں جس میں پہلا سانس لیا، وہ جغرافیہ جس میں عرصۂ دراز سے رہتا ہوں، انہوں نے مجھے مایوس کیا، مغموم کیا۔ تاریخ اور جغرافیے کے حوالے سے میرے چاروں طرف وحشتوں کا بہائو ہے اور خبروں کا اندھیائو ہے۔ افسوس کہ تاریخ نے حکمت سے ہاتھ اٹھایا۔ صد افسوس کہ جغرافیے نے دانائی فراموش کی۔ اچھے دنوں کی نوید دینے والے کہاں ہیں؟ کہاں چلے گئے؟ سب ہی کے دلوں سے خوش امیدی کوچ کر گئی کیا؟ کور چشموںا ور بدباطنوں کو، احمقوں اور احدیوں کو نوشتۂ دیوار سنانے والا کوئی نہیں رہا کیا؟ وہ آنکھیں بستیوں سے کوچ کر گئیں کیا جو اس تحریر کو پڑھ سکیں، جسے دانائی نے اپنی انگلیوں سے لکھا اور جسے حکمت نے اپنے ہاتھ سے نصب کیا؟ لوگو! کیا تمہیں یاد نہیں کہ حکمت زور سے پکارتی ہے اور دانائی اپنی آواز بلند کرتی ہے’’ وہ راہ میں اونچے مقاموں کی چوٹیوں اور رستوں کے بیچ میں کھڑی ہوتی ہے۔ وہ پھاٹکوں کے نزدیک شہر کے مدخل کے پاس بعنی دروازوں میں داخل ہونے کی جگہ زور سے پکارتی ہے۔‘‘ وہ کہتی ہے:’’ اے آدمیو! میں تم کو بلاتی ہوں اور بنی آدم کے ساتھ میری بات ہے۔ اے نادانو! دانائی کو سیکھو۔ اے جاہلو! فہمید کو پہچانو۔ سنو! کیونکہ میں بڑی باتیں بولوں گی اور میرے لب درست باتوں کے لیے کھلیں گے کیونکہ میرا منہ حق بیان کرتا ہے اور میرے لب شرارت سے نفرت رکھتے ہیں۔ میرے منہ کی سب باتیں صداقت ہیں، ان میں کچھ اور ٹیڑھا نہیں۔ وہ سمجھنے والے کے نزدیک سب کی سب درست ہیں اور علم رکھنے والے کے نزدیک راست ہیں۔ میری تادیب قبول کرو نہ کہ چاندی کو اور علم کو کندن پر فوقیت دو کیونکہ حکمت لعلوںسے بہتر ہے اور کوئی دل پسند چیز اس کے برابر نہیں۔ میں حکمت، مشورت کے ساتھ رہتی ہوں۔ میں علم اور بصیرت رکھتی ہوـں۔ ہر غرور اور شیخی اور بدراہی اور ضدی زبان والے منہ سے مجھے نفرت ہے۔ مشورت اور مہارت میرے ساتھ ہیں۔ میں فہمید ہوں۔ توانائی میری ہے۔ سلاطین میرے ذریعے سے مسلط ہیں اور حکم انصاف سے عدالت کرتے ہیں۔ امرا میرے سے امارت کرتے ہیں اور رئیس زمین پر حکمران ہیں۔ میں ان کو پیار کرتی ہوں جو مجھ کو پیار کرتے ہیں اور جو میری تلاش کرتے ہیں، وہ مجھے پا لیں گے۔ دوست اور عزت اور پائیدار سرمایہ اور اقبال مندی میرے پاس ہے۔ میرا پھل سونے اور کندن سے بہتر اور میرا حاصل نفیس چاندی سے افضل ہے، میں صداقت کی راہ میں اور عدل کے رستوں کے درمیان چلتی ہوں تاکہ ان کو جو مجھے پیار کرتے ہیں، اچھے مال کے وارث بنائوں اور ان کے خزانے بھر دوں۔ میں ازل سے نصب کی گئی… قدیم سے… یعنی اس سے پیش تر کہ زمین بنائی گئی۔ پس اے لوگو! میری سنو… مبارک ہیں وہ جو میری راہوں کو مانتے ہیں۔ تادیب کو سنو اور دانش مند بنو اور اس سے انکار نہ کرو۔ مبارک ہے وہ انسان جو میری سنتا ہے۔ کہاں گئے وہ مبارک انسان جو حکمت کی مشورت سنیں؟ دانائی کے موتی چنیں! میری تاریخ، میرا جغرافیہ کیا بانجھ ہوئے؟ لوگو! دانائی کیوں نہیں سیکھتے؟ کیوں نہیں فہمید کو پہچانتے؟ کہ تمہاری اور میری اور آنے والوں کی نجات اسی میں ہے۔ (انشائیوں کے مجموعے’’فرنود‘‘ سے انتخاب) ٭…٭…٭







-

Rana Taimoor Ali
07-29-2015, 09:14 AM
nice sharing

CaLmInG MeLoDy
07-29-2015, 10:30 AM
bohot hi umda sharing habib bhai..aisi tahareer ..walwala jagaane wali..ab parhne ko nahi milti hain.

Dr Maqsood Hasni
07-29-2015, 12:47 PM
bohat khoob
acha intakhab paish kya hai

KhUsHi
07-29-2015, 02:17 PM
Bohot hi umda sharing

PRINCE SHAAN
07-29-2015, 08:09 PM
Very nice sharing ......................

intelligent086
08-01-2015, 01:31 AM
Very nice sharing ......................


Bohot hi umda sharing


bohat khoob
acha intakhab paish kya hai


bohot hi umda sharing habib bhai..aisi tahareer ..walwala jagaane wali..ab parhne ko nahi milti hain.


nice sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif