Log in

View Full Version : اسٹیفن کنگ کے ایک ناول پر مبنی فلم



intelligent086
07-27-2015, 01:31 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13440_41708017.jpg.pagespeed.ic.XITo5fuU_B .jpg

فائزہ نذیر احمد

شاشینک ریڈمپشن کی طرح دی گرین مائل بھی اسٹیفن کنگ ہی کے ایک ناول پر مبنی کہانی ہے جو ایک کال کوٹھڑی میں سینئر محافظ کی ذمہ داریاں نبھانے والے پال ایج کومب (ٹام ہینکس) اور سزائے موت پانے والے قیدی جان کافی (مائیکل کلارک ڈنکن) اور قید خانے میں پیش آنے والے مافوق الفطرت و معجزاتی واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم چار آسکر ایوارڈز (بہترین معاون اداکار، بہترین فلم، بہترین صوتی اثرات اور بہترین ماخوذ اسکرین پلے) کے لیے نامزد ہوئی تاہم کوئی بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس فلم میں کوئی کمی ہے۔ کئی فلمیں محض اس لیے اعلی ترین اعزازات سے محروم رہ جاتی ہیں کیونکہ ان کے مقابلے پر بہت عظیم فلمیں آ جاتی ہیں جیسا کہ شاشینک ریڈمپشن کے مقابلے پر فورسٹ گمپ آئی اور بالکل اسی طرح اس مرتبہ گرین مائل کو امریکن بیوٹی جیسی فلم کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس کے مقابلے میں بہترین فلم کا اعزاز ہار گئی۔فلم کی سب سے خاص بات اس کے تمام کرداروں کا اپنے کردار میں ڈوب جانا اور ایک یادگار کارکردگی پیش کرنا ہے۔ تین گھنٹے طویل یہ فلم اداکاری کاشاہکار ہے۔ کال کوٹھڑی کا پراسرار ماحول اور جان کوفی کی پراسرار شخصیت اس فلم کی طوالت کو محسوس نہیں ہونے دیتی۔ یہ فلم اس طرح نہیں ہے جو محض چند گھنٹوں میں کسی بھی شخص کی رائے کو بدل کر رکھ دے بلکہ اس کے اثرات کہیں زیادہ گہرے ہیں خصوصاً سزائے موت کی مخالفت میں یہ رائے سازی کے لیے زبردست طریقے سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ سزائے موت کے مخالفین اس فلم کو اپنے موقف کی دلیل کے طور پر پیش کر سکتے ہیں کیونکہ اس فلم میں برقی کرسی پر سزائے موت کی ہولناکی کو دکھایا گیا ہے جو ایک تند مزاج محافظ کی گھٹیا حرکت کی وجہ سے بہت زیادہ خوفناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔ کہانی:گرین مائل کی کہانی پال ایج کومب (ٹام ہینکس) نامی ایک شخص بیان کرتا ہے جو ایک اولڈ ہاؤس میں اپنی دوست ایلین کو بیان کرتا ہے۔ پال ایج کومب کی عمر 100 سال سے زائد ہوتی ہے اور وہ ایلین کو بتاتا ہے کہ وہ 1930ء کی دہائی میں ایک ایک کال کوٹھڑی میں سینئر محافظ تھا جہاں اس نے ایک ملزم جان کوفی (مائیکل کلارک ڈنکن) کے ہاتھوں کچھ محیر العقول واقعات پیش آتے دیکھے۔ یوں فلم کی کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ فلم کی کہانی کساد عظیم ( Depression Great) کے بعد کے زمانے کی ہے۔ فلم کے دوسرے مرکز کردار جان کوفی کو دو بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی جاتی ہے اور یوں وہ اس کال کوٹھڑی میں آتا ہے جو یہاں کے محافظین کے درمیان ‘‘گرین مائل’’ کہلاتی تھی۔ فلم کے دیگر کرداروں میں جیل کا رحم دل محافظ بروٹس اور خودسر و سرکش محافظ پرسی قابل ذکر ہیں۔ملزم جان کوفی بظاہر تو اپنی طویل قامت ایک دیو دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقتاً اتنا ہی نرم دل کا مالک ہے حتیٰ کہ اس نے قید خانے میں پہلی رات کو اہلکاروں سے مطالبہ کرتا کہ وہ روشنی نہ بجھائیں کیونکہ اسے اندھیرے میں ڈر لگتا ہے۔چند واقعات کے بعد پال جان لیتا ہے کہ جان کے پاس کچھ مافوق الفطرت قوتیں ہیں۔ یوں فلم کی کہانی کا اصل آغاز ہوتا ہے جس میں قید خانے کے ملزمان اور حفاظتی اہلکاروں کے کے درمیان نفسیاتی جنگیں، سزائے موت دیے جانے کے خطرناک مناظر اور سنسنی سب کچھ ہے۔فلم کا بنیادی پیغام ہے کہ عدالتی فیصلہ ہمیشہ منصفانہ نہیں ہوتا ہے اور معجزات غیر متوقع ترین مقامات پر رونما ہو سکتے ہیں۔ ٭…٭…٭ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

KhUsHi
07-29-2015, 02:18 PM
Bohot hi umda sharing

intelligent086
08-01-2015, 01:31 AM
Bohot hi umda sharing


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif