PDA

View Full Version : بھوک کے خلاف جنگ‘ موبائل ایپ تیار



intelligent086
07-07-2015, 09:16 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13330_51333085.jpg.pagespeed.ic.2L2Rm-l_9o.jpg

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کومل احمد نے ایک موبائل فون اپلی کیشن تیار کی ہے، جس کی مدد سے ہزاروں مستحق اور بے گھر افراد کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔25 سالہ کومل احمد ایک غیر منافع بخش کمپنی ’’فیڈنگ فارورڈ‘‘کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ان کی کمپنی سان فرانسسکو شہر کے فوڈ بینک اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کے ساتھ مل کر بچے ہوئے کھانے کی تقسیم کا منظم عمل چلا رہی ہے۔ کومل احمد نے بتایا کہ یہ تین سال پہلے کی بات ہے جب وہ کیلی فورنیا یونیورسٹی بارکلے میں زیرتعلیم تھیں تو ایک روز یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب ایک نوجوان شخص نے مجھے روکا اور مجھ سے کھانے کے لیے پیسے مانگے جس پر بہت اصرار کے بعد میں نے اس شخص کو اپنے ساتھ دوپہر کے کھانے کی دعوت دی اور دوران گفتگو انھیں معلوم ہوا کہ یہ ایک پڑھا لکھا نوجوان ہے جو حالات کی ستم ظریفی کی وجہ سے بے گھر ہو گیا ہے۔ اس کی کہانی سن کر مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ کوئی اتنا مجبور ہو سکتا ہے۔ بس اس واقعہ کے بعد میں نے یونیورسٹی میں ایک منصوبے کا آغاز کیا، جس پر مجھے یونیورسٹی کی طرف سے ڈائننگ ہال سے بچا ہوا کھانا مقامی بے گھر افراد کو عطیہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ان کا یہ منصوبہ بہت کامیاب رہا اور تین سال کے اندر اندر امریکہ بھر کے140 دیگر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اس منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈنگ فارورڈ ایپ کے کام کرنے کا طریقۂ کار:موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے خوردہ فروش کمپنیاں اور تقریبات کا انتظام کرنے والی تنظیمیں اپنا بچا ہوا کھانا اپنے ہی علاقے کے اندر ضرورت مند افراد کو عطیہ کر سکتی ہیں۔ فیڈنگ فارورڈ کمپنی ویب سائٹ اور فون ایپ کے ذریعے اضافی خوراک رکھنے والے کاروباری اداروں اور قریبی علاقوں میں ضرورت مندوں کو تلاش کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کمپنی یا کاروباری ادارے کے پاس بچی ہوئی خوراک موجود ہے تو وہ اس فون ایپ پر کلک کر کے یہاں اپنے عطیہ کی تفصیلات درج کرتا ہے، جس کے بعد کمپنی کا ڈرائیور فوری طور پر بچے ہوئے کھانے کو وہاں سے اٹھاتا ہے اور سب سے ز یادہ ضرورت مند ادارے کے سپرد کرتا ہے۔ ٭…٭…٭

PRINCE SHAAN
07-07-2015, 01:53 PM
بہت خوبصورت شیئرنگ

UmerAmer
07-07-2015, 07:43 PM
Umda Sharing

Roomi
07-08-2015, 04:49 PM
nice sharing................ :)

intelligent086
08-02-2015, 01:52 AM
بہت خوبصورت شیئرنگ




Umda Sharing


nice sharing................ :)



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

KhUsHi
08-02-2015, 07:17 AM
Thanks for nice sharing

intelligent086
08-03-2015, 03:10 AM
Thanks for nice sharing

http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif