Log in

View Full Version : آنکھوں میں کوئی خواب اترنے



PRINCE SHAAN
07-06-2015, 08:07 AM
http://img1.imagehousing.com/29/2268423ca1faf7fa64fbdf2e1f64ed55.jpg


آنکھوں میں کوئی خواب اترنے

آنکھوں میں کوئی خواب اترنے نہیں دیتا
یہ دل کہ مجھے چین سے مرنے نہیں دیتا

بچھڑے تو عجب پیار جتاتا ہے خطوں میں
مل جائے تو پھر حد سے گزرنے نہیں دیتا

وہ شخص خزاں رت میں بھی محتاط رہے کتنا
سوکھے ہوئے پھولوں کو بکھرنے نہیں دیتا

اک روز تیری پیاس خریدے گا وہ گھبرو
پانی تجھے پنگھٹ سے جو بھرنے نہیں دیتا

وہ دل میں تبسم کی کرن گھولنے والا
روٹھوں تو رتوں کو بھی سنونے نہیں دیتا

میں اس کو مناؤں کہ غمِ دہر سے الجھوں
محسن وہ کوئی کام بھی کرنے نہیں دیتا
http://sl.glitter-graphics.net/pub/189/189010wtdg1d52z2.gif

KhUsHi
07-06-2015, 12:44 PM
Buhat umda

ROHAAN
08-05-2015, 09:10 AM
بہت اعلیٰ .. بہت خوب