PDA

View Full Version : اعلیٰ ترین مستقبل تشکیل دیں!؟



intelligent086
07-02-2015, 10:17 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13300_47476576.jpg.pagespeed.ic.iK5RKGikM-.jpg

آپ کے ساتھی جو کچھ پیش آتا ہے، آپ جو کچھ بنتے ہیں، آپ جو کامیابیاں حاصل کرتے ہیں یہ سب کچھ آپ کی سوچ کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ یعنی جس طرح آپ اپنے ذہن کو استعمال کرتے ہیں اس طرح کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ جیسے ہی آپ اپنا ذہن تبدیل کرنا شروع کرتے ہیں تو آپ کی زندگی میں بھی تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ آج آپ جس مقام پر ہیں اس مقام پر آپ کیسے پہنچے؟ آپ اس وقت جو کچھ ہیں یہ کن اثرات کا نتیجہ ہے؟ آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کے بارے میں کیسے سوچتے ہیں؟ آپ کی موجودہ حالت پر کن حالات و واقعات نے اثر کیا ہے؟ جب میری عمر 20 سال تھی تو میں ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتا تھا اور بے روزگار تھا۔ یہ سردیوں کا موسم تھا اور سردی بھی اس قدر شدید کہ نقطہ انجماد سے بھی 35 درجے نیچے۔ اس نئے شہر میں میں تنہا تھااور اپنی جائے پیدائش سے ہزاروں میل دور تھا۔ اس کے گیارہ سال بعد جب میری عمر 31 سال تھی تو اس وقت بھی میں اکیلا ہی ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتا تھا اور سردی بھی اس قدر شدید تھی میں قرضوں میں جکڑا ہوا تھا اور بے روزگار تھا اور اپنے دوستوں اور خاندان سے ہزاروں میل دور تھا۔ گیارہ سال بعد میں نے تھوڑا بہت کام کیا تھا اور کچھ سفر بھی کیا تھا جس سے میری زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی بھی آئی تھی اب میں پہلے سے زیادہ عقل مند ہو چکا تھا لیکن میں محسوس کر رہا تھا کہ ابھی مجھے مزید بہت سا سفر کرنا ہے۔ مجھے یہ بھی احساس تھا کہ میں نے بہت تھوڑی سی ترقی کی ہے اور ابھی میری زندگی میں بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ میں بہت مایوس تھا کہ میں بہت آہستہ سے آگے بڑھ رہا تھا لیکن اس بات کا مجھے پورا یقین تھا کہ میرے اندر بہت صلاحیتیں ہیں اور میں اپنی زندگی میں بہت کچھ کر سکتا ہوں لیکن مجھے معلوم نہ تھا کہ میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کیسے کروں؟ میں نے سن رکھا تھا کہ عام لوگ10 فیصد یا اس سے بھی کم اپنی صلاحیتیں اپنی پوری زندگی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ البرٹ آئن سٹائن نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اس نے اپنی صلاحیتوں کا صرف 15 فیصد استعمال کیا ہے جبکہ اسے 20 ویں صدی کا ذہین ترین انسان تسلیم کیا جاتا ہے۔ سٹین فورڈیونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق عام لوگ صرف دو فیصد اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔ مجھے عام شخص کی صلاحیتوں کی فیصد تناسب سے بہت دلچسپی تھی اس لیے میں جاننا چاہتا تھا کہ میرے اندرصلاحیتیں کتنے فیصد ہیں؟ کیا میں ان صلاحیتوں کو بڑھا سکتا ہوں؟ دراصل میں بغیر مناسب چابی کے تالا کھول رہا تھا۔ آخر میں نے ایک دن ان سوالوں کے جواب ایک ایک کرکے ڈھونڈ ہی لیے۔ پوری انسانی تاریخ میں آپ جیسا کوئی بھی نہیں ہے کیونکہ آپ لامحدود صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بہت ہی خاص لوگ ہیں۔ کیا آپ ایک اعلیٰ صلاحیتوں کے انسان بننا چاہتے ہیں؟ یہ سچ ہے کہ کچھ لوگ غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ حد تک نہیں بڑھا سکتے۔ وہ مرد اور عورتیںجنہوں نے کسی خاص میدان میں قدرتی صلاحیتوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہوتی ہے دراصل ان کی اس میدان میں پہلے ہی بہت زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔ آپ کے اندر بھی بہت سی صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں لیکن ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ (برائن ٹریسی کی شہرۂ آفاق کتاب’’اعلیٰ کامیابی کا حصول‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭ -

UmerAmer
07-03-2015, 02:46 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing