PDA

View Full Version : میرے محافظ ہیں میرے قاتل



intelligent086
07-02-2015, 09:55 AM
میرے محافظ ہیں میرے قاتل

http://blogs.dunyanews.tv/wp-content/uploads/temp/0958211001333107235.jpg

جب دنیا میں فسادات پنپنے لگے توحضرت عمرؓ کے دور ِ اقتدار میں پولیس کا محکمہ عمل میں آیا

پولیس کا محکمہ خالصتَ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے وجود میں لایا گیا۔ مگر افسوس آج اسی ادارے کو نہ صرف برے القابات سے جانا جاتا ہے بلکہ شرفاء مظالم سہنے کے باوجودانصاف کے لیے تھانوں کو منہ نہی کرتے۔آخر ایسی کون سی وجوہات ہیں کہ لوگ نہائت پڑھے لکھے افسران کے منہ نہیں لگنا چاہتے؟

جب اس بات کا موازنہ کیا گیا تو بے تحاشہ وجوہات میری نظر سے گزریں۔جوں جوں میں اس کھوج کی گہرائی میں ڈوبتا گیاتو مجھے معلوم ہوا کہ صاحب۔ یہ جو تھانے ہماری حفاظت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گیے ہیں ان تھانوں میں ڈیوٹیاں لگوانے کے لیے افسران لاکھوں روپے کی رشوت کا لین دین کرتے ہیں

گویا جس علاقے میں جرم کی بھرمار وہیں بھاری بھرکم رقم کا انتظام۔ یہ سن کر میری عقل خم رہ گئی اور میں چند لمحے سوچوں کے سمندر میں ڈوب گیا۔ کیونکہ اللہ عزوجل قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔رشوت دینے اور لینے والادونوں جہنمی ہیں۔ یقیناًمیں یہ سوچ کر پریشان ہو گیا تھا کہ خدا معاف کرے جب ان جوانوں کی بھرتی ہوتی ہے تو ان سے انصاف پر قائم رہنے کے لیےقرآنِ کریم پر حلف لیا جاتا ہے مگر کچھ ہی عرصہ میں یہ لوگ سب بھلا کر کس قدرظالم ہو جاتے ہیں۔ یقیناًیہ ظلم معصوم رعایا پر نہی بلکہ خُد اپنی ذات پہ کر رہے ہوتے ہیں جس کا خمیازہ انہیں عنقریب بھگتنا پڑ ے گا۔ کبھی بھرتیوں کے لیے لاکھوں کی رشوت تو کبھی مختلف تھانوں میں تقرری کے لیے۔

تو جناب رشوت کی ابتدائی بنیاد کے ذمہ دار تو یہی قانون کے رکھوالے ہوتے ہیں اس کاروبار کے لین دین کی تکمیل ہوتے ہی غریب عوام کی پریشانیوں کا مرحلا شروع ہو جاتا ہے۔بازارِ حسن جہاں سے یہ عزتوں کے رکھوالے لاکھوں کی رشوت لیتے ہیں وہیں پہ جانے والے بھنوروں کی جیب میں پھُوٹی کوڑی بھی نہی رہنے دیتے غرض یہ کہ رونقِ بازار بنی بیٹھی یہ تتلیاں اپنے گاہکوں کو اس طرح ڈرا دھمکا کر رقم لوٹ لیتی ہیں گویا یہ مشہور محاورہ سچ ثابت ہو جاتا ہے

کھایا پیا کچھ نہی گلاس ٹوٹا بارہ آنے۔بات چل نکلی ہے اب دُور تلک جائے گی بازارِحسن کاتزکرہ چھڑگیا توممکن ہی نہی مہ خانوں کا ذکر نہ ہو۔ شراب کی اقسام پے نظر دوڑائیں تو بے تحاشہ نام سننے کو ملتے ہیں۔جس کے استعمال سے لاکھوں گھروں کا سکون برباد ہو چکا اور کروڑوں گھر تباہی کے دہانے پرآن پہنچے ہیں۔

شہر کے عالیشان ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ بہت سارے عزت دار لوگ بھی شراب کی خریدوفرخت کا کاروبار بڑی بہادری سے کر رہے ہیں اور ہماری جانوں کے رکھوالے بجائے نجائز فروشی کے خلاف منشیات کی روک تھام کریں بلکہ ان محافظوں نے تو صرف منشیات خریدنے والوں کو لقمۂ اجل بنانے کا سوچ رکھا ہے۔ادھر منشیات خرید کرچند قدم دور ہوئے اُدھر قانون کے رکھوالے اپنا فرض نبھانے آن پہنچے اور لین دین کا قصہ شروع ہوا۔

اگر تو ہو گیا مک مکاء تو بہت بہتر وگرنہ حولات ہوا آپ کا مقدرلگے عدالتوں کے چکر وکلاء کی فیسیں اور ذلالت وکھری۔اسی کے برعکس پولیس کو شہر میں بڑہتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پہ تعینات کیا جاتا ہے مگر افسوس اس دوران شرفاء کو روک روک کر تنگ کر نا ہماری عزت دار پولیس کا پیشہ بن چکا ہے۔چوروں اور لٹیروں کے ہتھے چڑھ جانے کے بعداگر اعلیٰ افسران کے پاس رہزنی کی رپورٹ درج کروانے کی غرض سے جایا جائے توچکر لگوا لگوا کراس طرح گھن چکر بنا دیتے ہیں کہ شائید یہ کہنا غلط نہ ہوگا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔جب فساد پھیلانے والے مشروبات کا ذکر ہو ہی گیاتو کیوں نہ وڈیرہ شاہی کی بھی بات کر لیں۔جبروتشدد ، زناء، بھتہ گیری ، بم بلاسٹنگ ، ٹارگٹ کلنگ اور اس طرح کی بہت ساری خبریں ٹی وی ، ریڈیو اور اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہیں جب دل دہلا دینے والی ان خبروں کی تفصیلات میں جایا جائے تو ہر ظلم کے پیچھے وڈیروں کا نام سرِ فہرست ہوتا ہے مگر افسوس یہ قانون قائم کرنے والے ادارے غریبوں اور لاچاروں پر تو بڑی بے رحمی سے ٹُوٹ پڑتے ہیں لیکن وڈیروں کی ظلم و ذیادتی کے باوجودحفاظت کرنے میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں۔

آخر میں صرف اتنا کہنا چاہوں گااگر یہ ایک ادارہ جسے ہم پولیس کے نام سے جانتے ہیں قرآنِ پاک پہ دیے گئے حلف ، قسموں اور وعدوں کو پہچانتے ہوئے اپنے فرائض کو ایمانداری کے ساتھ انجام دینا شروع کر دیں تو وہ دن دُور نہی جب دُنیا جنت سی ہوگی۔۔

UmerAmer
07-03-2015, 02:46 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

intelligent086
08-02-2015, 01:51 AM
Nice Sharing
Thanks For Sharing



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

KhUsHi
08-02-2015, 07:19 AM
hmmmmmmm
Thanks for sharing

intelligent086
08-03-2015, 03:11 AM
hmmmmmmm
Thanks for sharing

http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif