Log in

View Full Version : بالوں کو گھنے، سیاہ اور مضبوط بنائیں



intelligent086
06-16-2015, 09:29 AM
بالوں کو گھنے، سیاہ اور مضبوط بنائیں
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13189_54722479.jpg.pagespeed.ic.Rduyb5dm6G .jpg

ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں یہاں ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کے بال نہ صرف گھنے، سیاہ، چمکدار اور مضبوط ہو جائیں گے بلکہ آپ بال گرنے کی مصیبت سے بھی جان چھڑا لیں گے۔ پیاز کا رس:پیاز صرف آپ کی خوراک کو ہی مزے دار نہیں بناتا بلکہ بال بڑھانے کا بھی نہایت عمدہ ذریعہ ہے، کیوں کہ پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے، جو بالوں کی پرورش کے لئے نہایت ضروری ہے۔ دو سے چار پیازوں کا رس نکال کر 15منٹ سے ایک گھنٹہ کے لئے اس سے بالوں کی مالش کریں، بعدازاں بالوں کو شیمپو اور پانی سے دھو لیں۔ آلو کا رس:پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملا کر بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں۔ آلو کا رس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے۔ آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ 3 آلوئوں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں۔ انڈے کی سفیدی:انڈے میں وہ بنیادی پروٹین پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ ایک سے دو انڈوں کی سفیدی، ایک، ایک چمچ زیتون کا تیل اور شہد ملا کر اس سے روزانہ بالوں کی مالش کریں۔ سیب کا سرکہ:سیب کا سرکہ اپنے اندر بالوں کیلئے بے شمار فوائد پنہاں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بالوں کی جڑوں یا تھیلیوں میں تحریک پیدا کرکے ان کے بڑھنے کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔ میتھی:صحت مند بالوں کی نشوونما اور بڑھوتری کیلئے میتھی کا استعمال زمانہ قدیم سے دنیا کے مختلف حصوں میں کیا جارہا ہے۔ دو سے تین چمچ میتھی کو پانی میں مکس کرکے بالوں پر لگائیں۔ بادام کا تیل:بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای، ڈی، آئرن، میگنیزیم، کیلشیم اور فیٹس بالوں کو صحت مند و چمکدار بنادیتے ہیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ:بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ باآسانی سر کی جلد تک پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یاد رہے کہ مچھلی اور خشک میوہ جات اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ زنک سے بھرپور غذائیں: جن غذائوں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ ٭…٭…٭

Dr Maqsood Hasni
06-16-2015, 11:50 AM
sada sada aur zabardast
is qism ki malomaat yahaan paish kartay rahain
shabash

KhUsHi
06-16-2015, 04:29 PM
Nice sharing