PDA

View Full Version : آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل، 347 افسر اور جو



intelligent086
06-14-2015, 09:30 AM
آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل، 347 افسر اور جوان شہید ، 2763 دہشتگرد ہلاک (http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/284237_1)

http://img.dunyanews.tv/news/2015/June/06-13-15/news_big_images/284237_55603031.jpg
آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہو گا۔ ایک سال سے جاری آپریشن میں اب تک پاک فوج کے347 افسرو جوان شہید ہوئے جبکہ 2763عسکریت پسند مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کا 90 فیصدعلاقہ مکمل طور پر کلیئر کرایا گیا جبکہ دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور مواصلاتی نظام بھی تباہ کر دیا گیا ۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا۔ ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سالہ آپریشن میں پاک فوج کے 347 افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ اس دوران 2763 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کا 90 فیصدعلاقہ مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا جبکہ دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور مواصلاتی نظام بھی تباہ کر دیا گیا ۔ آپریشن ضرب عضب کے تحت شہروں میں بھی نو ہزار انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے جن میں 218 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں گرفتار ہوئے۔ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا تخصیص آپریشن کیا گیا جن میں کالعدم تحریک طالبان کا شہریار گروپ، منصور گروپ، سجنا گروپ، حقانی نیٹ ورک، گل بہادر گروپ، پنجابی طالبان، ازبک طالبان شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ اور القاعدہ کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی گئی۔ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 837 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس جنگ میں عوام کا تعاون مثالی ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک سر زمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Admin
08-18-2015, 09:10 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:30 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif