intelligent086
06-14-2015, 09:26 AM
http://img.dunyanews.tv/news/2015/June/06-13-15/news_big_images/284190_84531816.jpg
کراچی (دنیا نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی ، بلوچستان میں قتل و غارت گری دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتی ہے ۔ کشمیر، نئی بندرگاہوں کی تعمیر، قدرتی وسائل کے حصول سمیت ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے بحیثیت مہمان خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دنیا پاکستان کے سیکورٹی تحفظات کی حمایت کرتی ہے ، ایل او سی کی خلاف ورزی، بلوچستان میں قتل و غارت گری دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اور کراچی کی صورتحال سے بھی دشمن کے ناپاک ارادے ظاہر ہوتے ہیں لیکن ملکی سلامتی اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں قیام امن کی کوششیں کر رہا ہے لیکن قیام امن کی کوششیں پاکستان کی خود مختاری ، قومی مفاد، ملکی وقار کی قیمت پر نہیں ہونگی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر، نئی بندرگاہوں کی تعمیر، قدرتی وسائل کے حصول سمیت ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے کے عوام کی زندگی تبدیل ہو سکتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دشمن کے عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں ، دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دی جائے گی ، آرمی چیف نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ہر قیمت پر تعمیر کیا جائے گا، گوادر پورٹ گہرے پانیوں کی ایک اہم سٹریٹجک بندرگاہ ہوگی ۔ آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل نیوی کیڈٹس میں اعزاز شمشیر سمیت دیگر اعزازات تقسیم کیے۔