PDA

View Full Version : خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، فائرنگ کے و



intelligent086
05-31-2015, 08:27 AM
http://img.dunyanews.tv/news/2015/May/05-30-15/news_big_images/281924_50395368.jpg
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں صبح سے شام تک ہنگامہ آرائی ہوتی رہی ۔ کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، چارسدہ اور ایبٹ آباد میں فائرنگ سے آزاد امیدوار سمیت 9 افراد مارے گئے۔ مختلف علاقوں میں 30 افراد زخمی ہوئے۔
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بھی دن بھر کارکن لڑتے جھگڑتے رہے ۔ کہیں تلخ کلامی ہوئی کہیں مار پیٹ اور کہیں فائرنگ جس کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔ چارسدہ کے علاقے شیرپاؤ میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گنجو میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔ ایبٹ آباد کی یوسی مجوہاں میں فائرنگ سے جنرل کونسل کیلئے آزاد امیدوار سیف الرحمان گجر جاں بحق ہو گیا ۔ کاغان میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ کرک کے وارڈ 6 میں تحریک اور پیپلزپارٹی کے ورکرز میں تصادم سے 4 افراد زخمی ہوئے ۔ہنگو میں پی ٹی آئی کے کارکنوں میں لڑائی میں جے یو آئی ف کا امیدوار نصراللہ زخمی ہو گیا ۔ نوشہرہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ایک میں جے یو آئی ف اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ تحصیل روڈ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر اے این پی اور تحریک انصاف کے ورکرز میں تلخ کلامی پر پولیس طلب کر لی گئی جبکہ پولنگ اسٹیشن 2 میں امیدواروں کے حامیوں میں تکرار ہوئی مشتعل افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے ، اور بیلٹ پیپرز پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیے ۔ مردان کےعلاقے گڑھی اسماعیل زئی ووٹر نے بیلٹ باکس توڑ ڈالا ۔ چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے ہائی اسکول تنگی پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ ہاتھا پائی اور جھگڑے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ایبٹ آباد میں جعلی ووٹ ڈالنے پر پولیس اہلکار دھر لیا گیا ۔ چمہڈ میں تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے حالات بہتر نہ ہونے پر فوج کو طلب کر لیا گیا۔ صوابی میں گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر عوامی جمہوری اتحاد اور اے این پی کے کارکنوں میں لڑائی پر پولنگ روک دی گئی ۔ مانسہرہ کے جچہ میل پولنگ اسٹیشن پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ کلامی پر پولنگ روکنا پڑی ۔ کرک وارڈ سترہ کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے حامی جھگڑتے رہے ۔ پریذائیڈنگ افسر موقع سے غائب ہو گیا اور انتخابی سامان بھی ساتھ لے گیا ۔ لوئر دیر میں ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے پر ہنگامہ ہو گیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جوگیاں والہ میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے کارکن الجھ پڑے ۔ خیبرپختونخوا میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد بھی مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔

Admin
08-18-2015, 09:13 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:30 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif