intelligent086
05-29-2015, 02:53 AM
http://dunya.com.pk/news/2015/May/05-28-15/news_big_images/574086_58391544.jpg
محققین کا کہنا ہے کہ ہرپیس نامی جلدی بیماری کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس جلد کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔جرنل آف کلینیکل اونکولوجی میں شائع ہونیوالے تحقیقاتی نتائج کے مطابق ہرپیس کا یہ تبدیل شدہ وائرس جلد کے عام خلیوں کے لیے تو بے ضرر ہے لیکن جب اسے کینسر زدہ خلیوں میں داخل کیا جاتا ہے لندن(نیٹ نیوز)تو یہ ایسا مواد خارج کرتا ہے جس سے کینسر کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین کے مطابق ٹی ویک نامی اس طریقہ علاج سے’’ میلانوما‘‘ یا جلد کے کینسر کے کچھ مریضوں کی زندگی کئی برس تک بڑھائی جا سکتی ہے ، اگرچہ اس قسم کے کچھ علاج امریکہ اور یورپ میں پہلے ہی موجود ہیں لیکن محققین کو یقین ہے کہ ٹی ویک ان میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتا ہے ۔یہ میلانوما کا پہلا علاج ہو گا جس میں کوئی وائرس استعمال کیا جائے گا۔اس طریقہ علاج پر تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے 64ہسپتالوں میں زیرِ علاج 436 ایسے مریضوں پر تجربہ کیا جو ایسے سرایت کرنے والے میلانوما کا شکار تھے جس کا آپریشن نہیں کیا جا سکتا تھا۔