PDA

View Full Version : دل کی حفاظت وہ بھی بغیر کسی محنت کے



Anmol
05-23-2014, 06:18 PM
دل کی حفاظت وہ بھی بغیر کسی محنت کے





انسانی جسم میں دل کو سب سے اہم عضو سمجھا جاتا ہے۔ دل صحت مند رہے، تو بدن تندرست رہتا ہے۔ لہٰذا ہر ذی حس کا فرض ہے کہ وہ اپنے دل کی خوب حفاظت کرے۔ ذیل میں قلب کی دیکھ بھال کرنے والے ایسے نسخے پیش خدمت ہیں جو سیکڑوں برس پر محیط ماہرین کی تحقیق و تجربات کا نچوڑ ہیں۔ اگر ان پر صدق دل سے عمل کیا جائے، تو آپ اتنی طویل عمر ضرور پاسکتے ہیں۔

Anmol
05-23-2014, 06:21 PM
صبح ناشتہ ضرور کیجیے


جدید تحقیق نے افشا کیا ہے کہ جو لوگ صبح ناشتہ کریں، عموماً ان کا وزن نہیں بڑھتا۔ نیز ان میں انسولین مزاحمت بھی جنم نہیں لیتی۔ دو خرابیاں دل کی بیماریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہٰذا صبح ناشتہ کرنا معمول بنا لیجیے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_03.gif

Anmol
05-23-2014, 06:22 PM
غذا میں فولک ایسڈ شامل رکھیے


فولک ایسڈ وٹامن ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ حیاتین نئے خلیے بنانے میں کام آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے جو مرد و زن اس کی مطلوبہ مقدار لیں، وہ امراضِ قلب میں کم ہی مبتلا ہوتے ہیں۔ لہٰذا فولک ایسڈ رکھنے والی غذائیں روزمرہ خوراک میں شامل رکھیے۔ یہ حیاتین گائے کے جگر، ساگ، چاول، شاخ گوبھی اور پھلیوں میں ملتا ہے۔ بچوں کی روزانہ ضرورت 200 جبکہ بالغوں کی 400 ایم سی جی (مائیکرو گرام) ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_05.gif

Anmol
05-23-2014, 06:23 PM
سیڑھیاں چڑھیے


ایک تجربے سے افشا ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ چار پانچ ہزار قدم پیدل چلیں، ان میں خون کا دباؤ معمول پر رہتا ہے۔ یوں وہ امراضِ قلب کا شکار نہیں ہوتے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_07.gif

Anmol
05-23-2014, 06:24 PM
پتوں والی سبزیاں کھائیے


سبزیاں اور انڈے کی زردی اپنے اندر ایک صحت بخش کیمیائی مادہ، لوتین(Lutein)رکھتی ہیں۔ یہ مادہ قلب کو بیماریوں سے بچانے والے ضِد تکسیدی مادے خلیوں اور بافتوں تک پہنچاتا ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_09.gif

Anmol
05-23-2014, 06:25 PM
ثابت اناج استعمال کیجیے


امریکی محققوں نے دریافت کیا ہے کہ ثابت اناج کھانے والوں میں دل کی بیماریاں جنم لینے کا خطرہ 20فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_11.gif

Anmol
05-23-2014, 06:27 PM
زیادہ چائے لیجیے


امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کا مشورہ ہے کہ دن میں دو پیالی چائے ضرور لیجیے۔ یوں امراضِ قلب نہیں چمٹتے۔ وجہ، چائے میں فلاوونوئیڈ (Flavonoids) مرکبات پائے جاتے ہیں۔ یہ مرکب نہ صرف نالیوں میں تناؤ دور کرتے ہیں بلکہ خون کو بھی پتلا کر دیتے ہیں۔ یوں نالیوں میں لوتھڑے پیدا نہیں ہوتے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_13.gif

Anmol
05-23-2014, 06:39 PM
ورزش کے بعد بی پی (بلڈپریشر) چیک کیجیے


اس عالم میں چیک کرنے پر نمبر بلند (ہائی) ہوں گے۔ لیکن یوں صحت کی مجموعی حالت بھی پتا چل جاتی ہے۔ اگر یہ چیک ڈاکٹر کے ذریعے کرایا جائے، تو زیادہ بہتر ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_15.gif

Anmol
05-23-2014, 06:41 PM
کیفین سے پرہیز ضروری ہے


اس مادے کے حامل مشروبات انسان میں خون کا دباؤ بڑھاتے ہیں۔ عموماً فی منٹ دل کی دھڑکن دو بار بڑھ جاتی ہے۔ یہ حالت امراضِ قلب میں مبتلا انسان کو ’’ڈینجر زون‘‘میں پہنچانے کے لیے کافی ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_17.gif

Anmol
05-23-2014, 06:43 PM
دوست بنیے اور بنائیے


دوستی قدرت کی عظیم نعمت ہے۔ اب یہ طبی لحاظ سے بھی مفید ثابت ہوگئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ تنہا انسان ’’ڈپریشن‘‘ کا صحیح طرح مقابلہ نہیں کر پاتا اور بہت جلد امراضِ قلب میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ مگر دوست احباب رکھنے والے مرد و زن پریشانی اور بے چینی سے چھٹکارا پانے میں کامیاب رہتے ہیں۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_19.gif

Anmol
05-23-2014, 06:45 PM
کرین بیری (Cranberry) رس پیجیے


امریکی ماہرین نے ایک تجربے میں فربہ مردوزن کو ایک ماہ تک کرین بیری کا رس پلایا۔ ان میں بُرا (HDL) کولیسٹرول 10 فیصد تک ختم ہوگیا۔ یہ کمی دل کا دورہ پڑنے کا امکان 40 فیصد تک ختم کردیتی ہے۔ لہٰذا جیب اجازت دے، تو رس ضرور استعمال کیجیے۔ امریکا میں اسے’’ سُپر فوڈ‘‘کی حیثیت حاصل ہے۔



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/40805_21.gif

UmerAmer
05-23-2014, 08:42 PM
nice sharing