intelligent086
05-20-2015, 01:29 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12976_23086898.jpg.pagespeed.ic.vRidfgHalr .webp
خواتین کو یہ مسئلہ درپیش ہوتاہے کہ ان کے چہرے کی رنگت یکساں نہیں ہوتی اور اس پر داغ دھبے بھی نمایاں ہوتے ہیں۔جسم میں میلانن کی بڑھتی ہوئی مقدار کے پیش نظر چہرے کی جلد کا رنگ ایک جیسا نہیں رہتا اور داغ دھبے واضح ہونے لگتے ہیں۔سورج کی تپش ،کھانے پینے کی غلط عادات،بعد از حمل اور جگر کی خرابی کی وجہ سے جسم میں میلانن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔میلانن کی بڑھتی ہوئی مقدار کا اثر ماتھے یا رخساروں پر گہرے دھبوں کی صورت میں نکلتا ہے۔چہرے پر موجود ان داغ دھبوں اور کالے نشانوں کو ختم کرنے کیلئے چند ٹوٹکے پیش خدمت ہیں: لیموں کے عر ق کو پانی میں مکس کر کے دن میں دوبار روئی کے ساتھ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔لیموں کا عرق لگانے سے جلد کی اوپر ی سطح اتر نا شروع ہو جاتی ہے اور نیچے سے شفاف جلد نکلنے لگتی ہے۔اس طرح لیموں کا عرق لگانے سے چھ سے آٹھ ہفتوں میں نتائج واضح ہونے لگتے ہیں۔سرخ پیاز کو دھبوں پر لگانے سے بھی جلد پر پڑے نشان اور دھبے کم ہو جاتے ہیں کیونکہ پیاز اور لیموں دونوں میں ایک جیسی ایسیڈیٹی پائی جاتی ہے۔ چہرے پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگائیں اور ہلکے نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد خشک کر لیں۔زیتون کا تیل ایک بہترین کلینزر کا کام بھی کرتا ہے اور دیگر کریموں اور بازاری کلینزرز کی نسبت چہرے کی دھول مٹی کو زیادہ گہرائی سے نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ داغ دھبوں کو بھی ہلکا کرتا ہے۔ اپنے کھانے میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھائیں۔لیموں ،مسمی،کینو جیسے ترش پھلوں میں وٹامن سی کافی تعداد میں پایا جاتا ہے ۔وٹامن سی جلد کی حفاظت کیلئے بہت ضروری ہے۔ دھوپ میں جاتے ہوئے سن بلاک چہرے پر ضرور لگائیں۔اور جس قدر ممکن ہو روزمرہ معمول میں پانی کی مقدار کو بڑھائیں۔ ٭…٭…٭