PDA

View Full Version : سائبر بلیئنگ اور سیکسٹنگ سے نوجوان ذہنی مž



intelligent086
05-14-2015, 10:23 AM
http://www.nawaiwaqt.com.pk/print_images/290/2015-05-14/news-1431563566-9581.jpg
لندن (بی بی سی)برطانوی شہر روہمپٹن کے پیروری ہسپتال سے وابستہ ماہرِ نفسیات نیتاشا بجلانی کا کہنا ہے کہ سائبر ب±لینگ (ڈرانا دھمکانا) اور سیکسٹنگ (اپنی فحش تصاویر ایک دوسرے کو میسج کرنا) سے نوجوانوں کی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کے شہر روہمپٹن کے پیروری ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر بجلانی کا کہنا ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ آن لائن ب±لینگ کی وجہ سے آنے والے سالوں میں نوجوانوں اور بالغوں میں خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ بچے اکثر اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے بارے میں کسی کو بتاتے نہیں ہیں اور اس وجہ سے بعد کی زندگی میں وہ ذہنی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ دوسری طرف بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے ایک خیراتی ادارے ’این ایس پی سی سی‘ کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں بچوں کو فوراً مدد فراہم کی جانی چاہیے۔

Miss You
05-14-2015, 12:52 PM
uuufff