KhUsHi
05-02-2015, 03:48 PM
نفرت اور محبت
انسان جذباتی جانور ہے‘ یہ جذبات میں ایسے ایسے خوفناک کام کر جاتا ہے جن کا جانور بھی تصور نہیں کر سکتے‘ انسان میں نفرت اور محبت دو تیزابی جذبے ہیں ‘ یہ جذبے اگر کنٹرول میں رہیں تو یہ انسان کی کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں‘ انسان نے آج تک جتنی ترقی کی اس کی بنیاد نفرت کا جذبہ تھا یا پھر محبت کا لیکن یہ جذبے جب آﺅٹ آف کنٹرول ہوتے ہیں تو یہ تابکار ہو جاتے ہیں اور یہ پھر دائیں بائیں موجود ہر چیز جلا کر راکھ بنا دیتے ہیں‘ ہم اگر اطمینان سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں نفرت اور محبت دونوں جذبوں کو ”ہینڈل“ کرنا سیکھنا چاہیے‘ ہم ان دوجذبوں کو ہینڈل کرنا سیکھ جائیں تو ہماری زندگی کے زیادہ تر مسائل ختم ہو جائیں۔