PDA

View Full Version : اڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7مئی تک تو&#



intelligent086
04-29-2015, 09:58 AM
ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7مئی تک توسیع


http://dunya.com.pk/news/2015/April/04-29-15/news_big_images/495x278x560976_33697846.jpg.pagespeed.ic.SxzTUrKvi e.jpg
ڈیوٹی جج راولپنڈی صابر سلطان نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر کسٹمز حکام کی سرزنش کرتے ہوئے قرار دیا کہ اب تک اس اہم نوعیت کے کیس کا حتمی چالان مکمل نہیں ہوااگر اس عدالت میں کیس کی سماعت ہورہی ہوتی تو چالان مکمل نہ کرنے پر کسٹم حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہو تی ۔ راولپنڈی (نمائندہ دنیا)ان ریمارکس کے بعد عدالت نے کسٹم کے تفتیشی افسرکو حتمی چالان ہر صورت مکمل کر کے آئندہ تاریخ تک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا اور گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔گزشتہ روز ایان علی کو راولپنڈی کی کسٹمز عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا ،اس موقع پر ایان علی کو دیکھنے کیلئے آنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو کیس کا حتمی چالان مکمل نہ کرنے اور اسے پیش نہ کرنے پر فاضل جج نے کسٹمز حکام کی شدید سرزنش کر ڈالی ۔اس موقع پر کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو عبوری چالان کی نقل دے دی گئی ہے ۔دبئی سے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا ڈیٹا منگوا رہے ہیں جس کی وجہ سے چالان پیش کرنے میں تاخیر ہورہی ہے ۔

KhUsHi
04-29-2015, 02:36 PM
Thanks for great sharing