intelligent086
04-27-2015, 01:22 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12815_44160513.jpg.pagespeed.ic.LoU3kd_aUD .jpg
دل کے امراض دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں تاہم دن میں دو بار دانتوں پر برش کرنے سے یہ خطرہ کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال رکھ کر لوگ درحقیقت خود کو خون کی شریانوں کے امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا فالج اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے‘خاص طور پر مردوں اور نوجوانوں میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کی بہترین صفائی دل کے متعدد مسائل کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔ دانتوں کے امراض یا مسوڑوں میں بیکٹیریاکی موجودگی موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے لیے مضر ہوتا ہے اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق دن بھر میں دو بار برش کرنے کی عادت مسوڑوں اور دل کے امراض کی روک تھام کرتی ہے۔