PDA

View Full Version : نیند پوری نہ ہونے سے دماغی کمزوری کا خدشہ……



intelligent086
04-18-2015, 01:43 AM
http://dunya.com.pk/news/2015/April/04-17-15/news_big_images/554899_13060565.jpg




ایک امریکی جریدے میں چھپنے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو نیند کے دوران سانس لینے
نیویارک(دنیا نیوز) میں تکلیف ہوتی ہے انھیں قبل از وقت یادداشت کھونے کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے ۔امریکی سائنس دانوں نے اس بات کا پتہ 55 سال سے زائد عمر کے 2400 لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد لگایا۔جن لوگوں کو نیند کے دوران سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے انھوں نے یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی قابلیت سے منسلک مسائل کے بارے میں شکایت کی۔محققین نے اس بارے میں مزید تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے تحقیق کے مطابق یہ بیماری ایسے لوگوں کو لاحق ہوتی ہے جن کی نیند کے دوران سانس ناہموار ہوتی ہے ۔ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب یہ لوگ محوِ خواب ہوتے ہیں تو ان کی گردن کے اندر موجود پٹھے آرام دہ پوزیشن میں چلے جاتے ہیں جس سے ان کی سانس کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔اس مرض کا شکار مریض عموماً خراٹے لیتے ہیں اور نیند سے بار بار بیدار ہوتے ہیں۔محققین کو تشویش ہے کہ اس سے جسم کے اہم اعضا، مثلاً دماغ تک آکسیجن کی پوری طرح رسائی نہیں ہوتی۔

KhUsHi
04-18-2015, 03:21 AM
Very nice sharing

Arosa Hya
04-18-2015, 10:37 AM
Omg!!

Miss You
04-18-2015, 02:05 PM
Oh