PDA

View Full Version : چاند کے ساتھ سفر میں تھے تم،یہ تو بہانہ ٹھی



Arosa Hya
04-11-2015, 07:29 AM
اب اس کو وہ بھولی باتیں یاد دلانا ٹھیک نہیں
ناحق وہ آزردہ ہو گا، اسے رُلانا ٹھیک نہیںفون کے آگے چپ بیٹھا،میں کتنی دیر سے سوچ رہا ہوں
ابھی وہ تھک کر سویا ہوگا ، اسے جگانا ٹھیک نہیں





اک روشن کھڑکی کہتی ہے دیکھو،آگے دریا ہے



جاگ رہے ہیں سب گھر والے لان میں آنا ٹھیک نہیں

اس کے سپنے ٹوٹ گئے ، تو تم کو کیا نیند آئے گی
گڑیا جیسی لڑکی کو ،یوں آس دلانا ٹھیک نہیںجتنا سفر گذرا ہے اب تک اب اس کی تکمیل کرو
تم اپنے گھر، میں اپنے گھر، آگے جانا ٹھیک نہیںگھر والے ناراض تو ہوں گے اتنی دیر سے آنے پر
چاند کے ساتھ سفر میں تھے تم،یہ تو بہانہ ٹھیک نہیں

KhUsHi
04-13-2015, 05:25 PM
Very nice sharing

intelligent086
05-12-2015, 09:24 AM
http://www.mobopk.com/images/sobeautifulthanksfor.png