PDA

View Full Version : آیئے کامیابی کا سفر شروع کریں!



intelligent086
04-10-2015, 09:09 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12705_63907558.jpg
٭جب خدا نے ہمارے ہاتھ بنائے ہیں تو انہیں استعمال کرنے کی قابلیت بھی دی ہے۔ ایک مشہور عالم تھا۔ اس کے دو طالب علم تھے۔ جب ان کی تعلیم مکمل ہوئی، اور وہ جانے کے لیے تیار تھے تب استاد نے اُن میں سے ایک کو بلایا اور دریافت کیا۔ اب جب کہ تمہاری تعلیم مکمل ہو چکی ہے اور یہ وقت تمہارے یہاں سے رخصت ہونے اور دنیا میں اپنی جگہ تلاش کرنے کا ہے، تو تمہارے پاس اپنے مستقبل کے لیے کیا منصوبے ہیں؟ طالب علم نے کہا ’’جب میں اپنی عملی زندگی شروع کروں گا تو کامیابی اور خوشحالی تلاش کروں گا۔‘‘ استاد نے اسے ایک بیگ تھمایا جو کہ سونے کے سکوں سے بھرا ہوا تھا، دعائیں دیں اور اسے جانے کی اجازت دی۔ اب استاد نے دوسرے طالب علم کو بُلایا اور اس سے وہی سوال دُہرایا۔ اس نے جواب دیا ’’جب میں اپنی عملی زندگی شروع کروں گا تو مجھے بھی کامیابی اور خوشحالی چاہیے۔‘‘ استادنے اسے ایک چاندی کا سِکّہ دیا۔ اسے دعائیں دیں اور رخصت کیا۔ کچھ فاصلے پر ایک شخص ا ن کی باتیں غور سے سُن رہا تھا۔ دونوں لڑکوں کے جانے کے بعد وہ استادکے پاس گیا اور اُسے پوچھا کہ اُس نے ایک کو تو سونے کے سکوں سے بھرا بیگ دیا اور دوسرے کو صرف ایک سِکّہ تھمایا۔ استاد جی مسکرائے اور انہوں نے جواب دیا کہ جو طالب علم کامیابی اور خوشحالی کی تلاش میں جا رہا ہے وہ انہیں نہیں پا سکتا کیونکہ وہ انہیں پانے کے لیے بیرونی قوتوں پر انحصار کرے گا اسے اس سونے کے تھیلے کی ضرورت ہو گی جو کہ اس کا زیادہ دیر تک ساتھ نہیں دے گا۔ اور دوسرا جو کہ خود کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے اور جو اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اسے حاصل کر لے گا اسے میرے مال کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے اسے صرف ایک سِکّہ اس لیے دیا کہ وہ کہیں پہنچ کر اپنا کام شروع کر سکے۔ اس شخص نے عالم شخص کا شکریہ ادا کیا اور چل دیا۔ کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے من پسند مقاصد حاصل کر سکیں۔ مقاصد جن کی ہم خواہش کرتے ہیں اور جن کی تکمیل کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں۔ چاہے وہ جو بھی ہوں۔ کامیابی ہماری جدوجہد کے من پسند نتائج کا نام ہے، خواہشات کی تکمیل کو بھی کامیابی کہا جاتا ہے۔ کامیابی قدرت سے منسوب ہے کامیابی کا مطلب ہر فرد کے لیے مختلف ہے۔ یہ ہر کسی کا ذاتی تجربہ ہے اور ہم میں سے ہر کوئی اسے مختلف طریقے سے محسوس کرتا ہے۔ ہر شخص کے لیے کامیابی کا ایک الگ مفہوم ہے۔ ایک سیاست دان کے لیے شاید طاقت کا حصول کامیابی ہے، ایک کاروباری شخص کے لیے دولت جمع کرنا کامیابی ہے، ایک فنکار کے لیے شہرت حاصل کرنا، ایک خاندانی آدمی کے لیے اپنے بچوں کا بہتر مستقبل، ایک کھلاڑی کے لیے پُرانے ریکارڈ توڑنا، ایک سائنسدان کے لیے کسی نئی چیز کی ایجاد یا دریافت۔ اور ہو سکتاہے کہ ایک شخص کے لیے یہ سب بے معنی ہو اور وہ کامیابی ایک سادہ زندگی گزارنے میں محسوس کرتا ہو۔ (مردولا اگروال کی کتاب ’’کامیابی کے 10 اصول‘‘ سے ماخوذ

UmerAmer
04-10-2015, 03:07 PM
Jazak Allah