PDA

View Full Version : اِک بار تو ایسی بھی جسارت کبھی کر جا



intelligent086
04-09-2015, 10:23 AM
اِک بار تو ایسی بھی جسارت کبھی کر جا
آ، اور مری تشنگئ جاں میں اُتر جا
ویرانئ دل پر کبھی اتنا تو کرم کر
اِس راہگزر سے نم موسم سا گُزر جا
طُرفہ ہیں بہت میرے دل و جاں کی پھواریں
اِس بزم میں آ، اور مثالِ گُلِ تر جا
دیکھوں میں طلُوع، رُخِ انور ترا یُوں بھی
آ، مثلِ سحر لمس کی شبنم سے نکھر جا
رہنے دے کسی پَل تو یہ اندازِ شہابی
مُختار ہے تُو، پھر بھی کوئی دَم تو ٹھہر جا
پڑتا ہے رہِ شوق میں کچھ اور بھی سہنا
ماجدؔ نہ فقط خدشۂ رُسوائی سے ڈر جا

UmerAmer
04-09-2015, 03:23 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing

KhUsHi
04-24-2015, 05:58 AM
بہت خوب
بہت ہی عمدہ شاعری ہے