PDA

View Full Version : کبھی لہریں ترا چہرہ جو بنانے لگ جائیں



intelligent086
04-08-2015, 10:13 AM
کبھی لہریں ترا چہرہ جو بنانے لگ جائیں
میری آنکھیں مُجھے دریا میں بہانے لگ جائیں
کبھی اِک لمحۂ فُرصت جو میسّر آ جائے
میری سوچیں مُجھے سُولی پہ چڑھانے لگ جائیں
انتظار اُس کا نہ اتنا بھی زیادہ کرنا
کیا خبر، برف پِگھلنے میں زمانے لگ جائیں
آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں تُجھے دن میں ہم لوگ
شب کو کاغذ پہ تیرا چہرہ بنانے لگ جائیں
وہ ہمیں بُھولنا چاہیں تو بُھلا دیں پَل میں
ہم اُنہیں بُھولنا چاہیں تو زمانے لگ جائیں
گھر میں بیٹھوں تو اندھیرے مُجھے نوچیں بیدلؔ
باہر آؤں تو اُجالے مُجھے کھانے لگ جائیں

بیدلؔ حیدری​

KhUsHi
04-08-2015, 01:27 PM
بہت ہی عمدہ شئیرنگ کی ہے
مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں
بہت بہت شکریہ۔

UmerAmer
04-08-2015, 03:31 PM
Nice Sharing
Thanks FOr Sharing

intelligent086
04-09-2015, 08:21 AM
بہت ہی عمدہ شئیرنگ کی ہے
مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں
بہت بہت شکریہ۔
انشاءاللہ
آپ کی دلچسپی کی ضرورت ہے

Nice Sharing
Thanks FOr Sharing
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔