PDA

View Full Version : یہی ہے نیکی کا زمانہ



zafar
04-04-2015, 06:54 AM
http://urdudigest.pk/wp-content/uploads/2014/11/Naki-300x336.png

اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے معاف کرے‘ میں بھی کئی ہم وطنوں کی طرح کہا کرتا تھا:
’’آج کل تو نیکی کا زمانہ ہی نہیں رہا۔‘‘
پچھلے دنوں مجھے شادی کی ایک تقریب میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں کھانے سے قبل حسب معمول لوگ گپ شپ میں مشغول تھے۔ کسی بات کے جواب میں میرے منہ سے نکل گیا: ’’آج کل تو نیکی کا زمانہ ہی نہیں رہا۔‘‘
حاضرین میں سے اکثر نے میری ہاں میں ہاںملائی لیکن ایک نورانی صورت بزرگ کہنے لگے ’’معاف کرنا بیٹا میں آپ کی رائے سے اتفاق نہیں کرتا۔ اس کی وجہ ہے۔ اوّل تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے زمانے پہ ایک پوری سورت‘ سورہ عصر نازل فرمائی یعنی اس کا نام ہی ’’زمانہ‘‘ ہے۔ قرآن و سنت میں زمانے کو برا کہنے سے منع کیا گیا ہے۔
’’پھر آج کل تو نیکی کا زمانہ ہی نہیں، کہنے والے لوگ نیکی اس لیے کرتے ہیں کہ وہ لوگوں سے اس کا بدلہ چاہتے ہیں۔ حالانکہ نیکی کرنے کا مقصد تو رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر زمانہ نیکی کا ہوتا ہے۔ کیونکہ نیکی سدا رہنے والی ہے جبکہ بدی کی عمر بہت تھوڑی ہوتی ہے۔اسی لیے کوئی بھی دور نیکی کرنے والوں سے خالی نہیں رہا۔‘‘
بزرگ نے جو باتیں بیان کیں وہ بالکل سچی تھیں‘ اس لیے سب نے ان سے اتفاق کیا۔ چند لمحوں بعد کھانا شروع ہو گیا۔ میں نے تسلی سے کھانا کھایا اور گھر واپس جانے کے لیے ویگن اسٹاپ پر آ گیا۔
معلوم ہوا کہ کسی وجہ سے ہڑتال ہو گئی ہے۔ چناںچہ اِکا دُکا گاڑیاں آ جا رہی تھیں۔ میں ویگن کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک خاتون نے درخواست کی ’’مجھے اور میری بچی کوسڑک پار کرا دیں۔‘‘
میں جب انھیں سڑک پار کرا رہا تھا‘ تو ملتان جانے والی ویگن آ گئی۔ کنڈکٹر کے نعرے سے پتا چلا کہ اس میں ایک ہی نشست خالی ہے۔ اچانک ایک صاحب آئے اور لپک کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔ میں جتنی دیر میں خاتون اور بچی کو سڑک پار کرا کے واپس پلٹا‘ ویگن دھواں چھوڑتی ملتان کی طرف رواں دواں ہو چکی تھی۔
مجھے ویگن چھوٹ جانے کا ملال تو ہوا لیکن ایک چھوٹی سی نیکی انجام دینے پر دلی خوشی بھی ہوئی۔ بہرحال پندرہ منٹ بعد دوسری ویگن آ گئی۔ میں اس میں سوار ہو کر ملتان روانہ ہوا۔ دس بارہ میل سفر کے بعد ڈرائیور نے اچانک گاڑی روک دی۔
دیکھا کہ ہم سے پہلے جانے والی ویگن حادثے کا شکار ہو چکی۔ سامنے والا حصہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور جو صاحب میرے بجائے اُس ویگن میں سوار ہوئے تھے‘ زخموں سے چور بری طرح کرا رہے تھے۔ ہم نے فوراً ۱۱۲۲ پر اور ہائی وے موٹر پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی۔ انھوں نے جلد پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پھر گاڑی کو سڑک کنارے لگایا۔ میں اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو گیا کہ اس نے سڑک پار کرانے کی میری معمولی نیکی کو بھی ضائع نہیں ہونے دیا اور اس کا فوری صلہ مجھے مل گیا۔ مجھے اللہ تبارک تعالیٰ کے اس فرمان کی صداقت پر پختہ یقین ہوگیا کہ قیامت کے روز ہر چھوٹے سے چھوٹے اچھے اور برے عمل کو پیش کیا جائے گا۔ تب جس نے اچھا عمل کیا ہو گا‘ وہ اس کی جزا پائے گا۔ جس نے برا عمل کیا ہو گا، وہ سزا پائے گا۔ نیز مجھے یہ بھی احساس ہوا کہ …ہر زمانہ نیکی کا زمانہ ہے، اسے ہرگز برا نہیں کہنا چاہیے

KhUsHi
04-04-2015, 05:59 PM
Great sharing

zafar
04-05-2015, 12:24 AM
Thanks 4 visit

Dr Danish
08-08-2015, 11:06 AM
Subhan Allah
jazak Allah Khair

intelligent086
08-09-2015, 03:09 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif

http://www.mobopk.com/images/mashaallahjazakajej.gif