intelligent086
04-02-2015, 09:49 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12640_33081523.jpg.pagespeed.ic.YljZ2_TQQK .jpg
زرتاشہ میر
سیب سال بھر دستیاب پھلوں میں سے ایک ہے اور اس کے بارے میں ایک مشہور کہاوت ہے ’’ایک سیب روزانہ کا استعمال، رکھے ڈاکٹر سے دُور‘‘ یعنی: daily one apple keeps the doctor away اس مشہور کہاوت کا آغاز بنیادی طور پر 1800ء سے ہوا تھا،لیکن ایک تازہ تحقیق نے مذکورکہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے، جس کے مطابق ایسے لوگ جو روزانہ سیب کھاتے ہیں، اسی طرح ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، جس طرح کہ کبھی کبھار سیب کھانے یا کبھی نہ کھانے والے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ سیب آپ کی صحت کے لیے مفید نہیں، لیکن اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی غذا کو صحت بخش بنانے اور بیماری سے بچنے کے لیے ایک سے زیادہ اقسام کی خوراک کا استعمال زیادہ مفید ہے۔ایسے لوگوں کی ایک تہائی تعداد نے ایک مطالعے کے دوران بتایا کہ وہ پچھلے سال ایک مرتبہ سے زیادہ ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ایک ابتدائی تجزیے سے تو یہ معلوم ہوا تھا کہ سیب کا روزانہ استعمال کرنے والے افرادنے ان لوگوں کے مقابلے میں ڈاکٹر سے کم رجوع کیا، جو یا تو کبھی کبھار سیب استعمال کرتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کرتے،تاہم یہ فرق اس وقت ختم ہوگیا ،جب محققین نے وزن، نسل، تعلیم، صحت کی انشورنس اور دیگر عوامل پر بھی غور کیا، جو ان کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی تعداد پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اس مطالعے کی تفصیلات گذشتہ دنوں’’ جاما انٹرنیشنل میڈیسن‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔محققین نے تقریباً 8 ہزار چار سو امریکی بالغان کے اعدادوشمار کا مطالعہ کیا، جنہوں نے 2007 ء اور 2009ء کے دوران صحت کے سرکاری سروے میں حصہ لیا تھا۔ان لوگوں نے جن سوالات کا جواب دیا، ان میں ان کی روزانہ استعمال کی خوراک اور پچھلے سال علاج معالجے کے بارے میں سوالات شامل تھے۔قریباً نو فیصد افراد نے کہا کہ وہ کم از کم ایک چھوٹا سیب روزانہ استعمال کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے غذائی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسٹیون زیسل کہتے ہیں کہ ایک سیب روزانہ کا استعمال اس وقت تک صحت مند زندگی کے لیے کافی نہیں ہوسکتا، جب تک کہ غذائی عادات مجموعی طور پر صحت بخش نہ ہوں۔ ایسے لوگ جو سیب کا کم استعمال کرتے ہیں، انہیں سیب سے پرہیز کرنے والوں کے زمرے میں رکھا گیا۔ سیب کھانے والے، سیب سے پرہیز کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ تعلیم یافتہ اور ان سے کم سگریٹ نوشی کرتے تھے۔سیب وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک درمیانے سائز کے سیب میںقریباً 100 کیلوریز ہوتی ہیں، اور روزانہ درکار ریشے کی مقدار کا بیس فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، کیلشیم اور آئرن کی تھوڑی مقدار بھی سیب میں موجود ہوتی ہے۔ ٭…٭…٭