intelligent086
03-23-2015, 03:01 AM
دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: آرمی چیف کا عزم
http://img.dunyanews.tv/news/2015/March/03-22-15/news_big_images/269127_95760109.jpg
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور چُھپے دہشتگردوں کو بھی ختم کریں گے۔
پشاور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں فاٹا میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشن کو منطقی انجام تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ چُھپنے والے دہشتگردوں کو بھی ختم کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہر اور دور درازعلاقوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمےکے لئے پُرعزم ہیں۔ ملک میں ہر قیمت پر امن وامان کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج جوانوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کے حوصلے کو سراہا۔