PDA

View Full Version : دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی 



intelligent086
03-23-2015, 03:00 AM
دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی توڑیں گے، پی ٹی آئی اور حکومت کا معاہدہ


http://img.dunyanews.tv/news/2015/March/03-22-15/news_big_images/269188_11140796.jpg


جوڈیشل کمشن کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی توڑیں گے۔ کمشن مجوزہ آرڈیننس کے تحت ہی کام کرے گا۔ تحریک انصاف اور نواز لیگ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات دنیا نیوز پر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمشن کے معاہدہ کی غیر مصدقہ کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمشن پر معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق دھاندلی ثابت ہونے پر انتخابات بیک وقت پورے ملک میں ہونگے۔ دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم خود اسمبلی توڑیں گے۔ معاہدے کے مطابق دھاندلی کی تحقیقات 45 دن کے بجائے سمری ٹرائل کے ذریعے کرائی جائیں۔ جوڈیشل کمشن کے لئے مجوزہ آرڈیننس بھی معاہدے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ معاہدے میں ایم آئی اور آئی ایس آئی سے مدد لینے پر اتفاق ہوا۔ معاہدے میں پیپلز پارٹی اور بی این پی کے دستخط کی جگہ بھی موجود ہے۔ وزیراعظم منگل کو پارلیمانی جماعتوں سے ملاقات میں معاہدے پر تبادلہ خیالات کرینگے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاہدے کی تفصیل پارلیمانی جماعتوں کو بھیج دی گئی ہے۔ جوڈیشل کمشن مجوزہ آرڈیننس کے تحت ہی کام کرے گا۔

KhUsHi
04-04-2015, 08:58 AM
Thanks for sharing