Log in

View Full Version : پریشانی کا تریاق



intelligent086
03-17-2015, 12:40 AM
پریشانی کا تریاق


http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12486_89045896.jpg.pagespeed.ic.l6JrMBeksA .jpg

پریشانی کا اصل تریاق اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی ہے۔ پریشانی اور تشکیک میں مبتلا ہونے سے بہتر ہے عمل کرنے کا فیصلہ کیجئے اور پریشانیوں سے نبردآزما ہو کر کامیابی حاصل کیجئے۔ یاد رکھیے مشکلات رکاوٹ نہیں ہوتیں بلکہ یہ آپ کو آنے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے تجربات دیتی ہیں۔ خاص طور پر نقصانات اور مسائل کو جان کا روگ مت بننے دیں چاہے آپ کاروبار میں کتنے ہی سمارٹ اور تجربہ کار ہیں، چاہے آپ کے ستر فیصد فیصلے غلط ثابت ہوں اور آپ کے لیے مستقل پریشانی ہو۔ ایسا ہر ان لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے جو کاروبار کرتے ہیں یا کسی بھی طرح کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں۔ آپ میں خود اعتمادی کااحساس اس وقت پیدا ہو جاتاہے جب مقاصد کی تکمیل کی دھن آپ پر سوار ہو جاتی ہے۔ اپنے مسائل کو حل کرنے میں یا اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں اس قدر مصروف ہو جائیں کہ آپ کے پاس کسی بھی کام پر پریشان ہونے کے لیے وقت ہی نہ بچے۔ (مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات) -1 اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اور بامقصد عمل کیجئے۔ کچھ کیجئے۔ لیکن جو کچھ بھی کریں وہ مسائل کو کم کرنے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرنے کے لیے ہو۔ -2 مسائل پر معذرت خوانہ رویہ اپنانے سے احتراز کیجئے۔ مسائل زندگی کا اہم اور فطری حصہ ہیں۔ حالات کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ دیں۔ (برائن ٹریسی کی تصنیف ’’مسائل حل کرنے کے 21اصول‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

Pari
03-17-2015, 12:56 PM
Nice.....................................

UmerAmer
03-17-2015, 02:54 PM
Bohat Khoob