Log in

View Full Version : روسی لوک کہانی



intelligent086
03-15-2015, 10:35 AM
روسی لوک کہانی



http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12477_29530343.jpg.pagespeed.ic.jqls9gbVbt .jpg

ہر ملک، ہر قوم کی اپنی اپنی لوک کہانیاں ہوتی ہیں جن میں اس قوم کی روایات اور رسم و رواج کی خصوصیات کا عکس ملتا ہے۔روس لوک کہانیاں بھی اپنے آپ میں انوکھی ہیں۔مضبوط بھالو، چالاک لومڑی، بھیانک بھیڑیا، بزدل خرگوش، شیخی باز مرغا اور محنت کش خارپشت روسی لوک کہانیوں کے بنیادی کردار ہیں۔ان کہانیوں میں یہ سب جانور ویسے ہی پیش آتے ہیں جیسے انسان سماج میں پیش آتے ہیں۔یہ جانور بولتے ہیں، چالاکی کرتے ہیں، ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں، دشمنی کرتے ہیں اور آپس میں دوستی بھی کرتے ہیں۔یوں لگتا ہے کہ جانوروں کے بارے میں لوک کہانیاں جیسے لوگوں کے بارے میں ہوں۔اس بات کی ایک مثال ایک روس لوک قصہ ہے جس کا نام ’’شلجم‘‘ ہے۔ایک بوڑھے نے شلجم بویا۔شلجم بڑھتے بڑھتے اتنا بڑا ہو گیا کہ اسے اکھاڑنا اکیلے بوڑھے کے بس کی بات نہ رہی ۔ اس نے بوڑھیا کو مدد کے لیے بلایا لیکن وہ دونوں مل کر بھی شلجم نہیں اکھاڑ سکے۔بوڑھیا نے پوتی کو بلایا۔پھر پوتی نے مدد کے لیے اپنے کتے کو بلایا، کتے نے بلی کو بلایا لیکن وہ پانچوں مل کر شجلم کو اکھاڑنے سے قاصر رہے۔وہیں سے ایک چوہا گزر رہا تھا۔وہ ان سب کی مدد کے لیے آگے بڑھااور اسی کی مدد سے شلجم باہر آیا۔یہ لوک کہانی بڑی مزاحیہ سی کہانی ہے۔مگر اس میں یہ خیال چھپا ہوا ہے کہ کم سے کم مدد بھی بے کار نہیں جاتی اور کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹی مدد نہ ہونے کے باعث ہی کوئی بڑا کام پورا نہیں ہو پاتا۔ لڈو کے بارے میںبھی ایک ایسی ہی لوک کہانی ہے۔ایک بوڑھیا نے ایک بڑا لڈو بنا کر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کھڑکی پر رکھ دیا۔لڈو وہاں سے لڑھک بھاگا۔وہ لڑھکتے ہوئے سڑک پر جا رہا تھا اور یہ گیت گا رہا تھا: ’’میں گول گول ہوں، لال لال ہوں، خوبصورت ہوں، خوب کمال ہوں، بوڑھیا کو چقمہ دے کر بھاگ گیا ہوں، میں چالاکی کی مثال ہوں‘‘ یہ گیت گاتے ہوئے لڈو جنگل میں گھوم رہا تھا۔راستے میں اسے پہلے ایک خرگوش ملا، پھر ایک بھالو ملا، پھرایک بھیڑیا ملا۔سب نے لڈو کو کھانے کی کوشش کی لیکن وہ بڑی آسانی سے سب کو چکمہ دے کر بچ نکلا۔اس کے بعد لڈو کا سامنا چالاک لومڑی سے ہوا۔لومڑی کے من میں بھی لڈو کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔اس نے لڈو سے کہا: ’’ارے، تم کتنا اچھا گاتے ہو! لیکن میں ذرا بہری ہوں اور تمہارا گیت ٹھیک سے نہیں سن پا رہی ہوں۔ایسا کرو! میری زبان پر بیٹھ جاؤ اور میرے کان کے پاس آ کر پھر سے اپنا گیت سناؤ‘‘۔لڈو کو اپنی چالاکی پر پورا بھروسہ تھا‘ اس لیے وہ ساری احتیاط اور ہوشیاری کو بھول کر لومڑی کی زبان پر کود کر چڑھ گیااور لومڑی اسے ہڑپ کر گئی۔ کئی مشہور روسی مصنفین نے لوک کہانیاں جمع کی تھیں جن میںالیکساندرپشکن اور ٹالسٹائی کی ایسی کہانیاں دنیا بھر میں مشہور ہیں

ayesha
03-15-2015, 04:55 PM
nice...

intelligent086
03-15-2015, 11:54 PM
nice...



بہت بہت شکریہ

Arosa Hya
03-16-2015, 06:02 PM
mazee ki likhty hain .......

KhUsHi
03-29-2015, 06:47 PM
Nice sharing

intelligent086
11-14-2015, 12:23 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png