KhUsHi
02-15-2015, 08:20 AM
http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-02-14//news-1423917130-4878_large.jpg
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) نیدر لینڈز میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ زیادہ مقدار اور طویل عرصے تک دردکش ادویات کا استعمال دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ادویات لینے سے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے جو فالج اور امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ آج کی تیز رفتار اور مشینی زندگی میں ان ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اپنی طویل المیعاد صحت سے زیادہ فوری طور پر تکلیف دور کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے منفی اثرات واضھ طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔