KhUsHi
02-14-2015, 09:42 AM
لندن (بیورورپورٹ )ایک جدید ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے برطانیہ کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے دل کی شریانیں زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے زیتون کے تیل میں صحت کو برقرار رکھنے والا اومیگا 6 عنصر پایا جاتا ہے جو جسم کو خطرناک بیماریوں کی طرف جانے سے روکتا ہے ڈاکٹرز کے نزدیک زیتون کا تیل دل کی بیماریوں کو ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور خون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔