PDA

View Full Version : زیتون کے تیل سے بھرپور فوائد



KhUsHi
02-04-2015, 10:19 AM
http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-02-03//news-1422982879-6785_large.jpg

برمنگھم (نیوز ڈیسک) زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے مگر یہ اسی صورت میں مفید ہے جب آپ اس کے صحیح استعمال سے آگاہ ہوں۔ ہمارے ہاں زیتون کے تیل کے شوقین لوگ عام طور پر یہ غلطی کر رہے ہیں کہ اس میں چیزیں بلند درجہ حرارت پر پکانا اورحتیٰ کہ فرائی بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں جو کہ بالکل غلط اور سخت مضر صحت کام ہے۔ زیتون کے تیل کو سلاد اور دیگر کھانے کی اشیاءپر چھڑکا جا سکتا ہے اور اگر اسے پکانے کیلئے استعمال کرنا ہو تو نہایت کم درجہ حرارت پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس تیل کو کبھی بھی زیادہ درجہ حرارت پر گرم نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے اس میں انتہائی نقصان دہ مرکبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ زیتون کے تیل کو زیادہ گرم کرنا بھی مناسب نہیں کجا یہ کہ ہم اس میں کھانا پکانا اور اشیاءکو تلنا شروع کر دیں۔ ہمارے ہاں چونکہ کھانے نہایت بلند درجہ حرارت پر پکائے جاتے ہیں لہٰذا کھانے نہایت بلند درجہ حرارت پر پکائے جاتے ہیں لہٰذا پکانے اور فرائی کرنے کیلئے کینولا کا تیل زیادہ مفید ہے۔