PDA

View Full Version : سات سال بعد یوم پاکستان پر فل ڈریس پریڈ کا ف&#



KhUsHi
02-03-2015, 08:46 AM
سات سال بعد یوم پاکستان پر فل ڈریس پریڈ کا فیصلہ ، تیاریاں شروع

http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-02-02//news-1422872890-4926_large.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سات سال بعدیوم پاکستان کے موقع پر ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے معطل کی گئی فل ڈریس پریڈ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اوراس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ چین کے صدر سمیت 23غیرملکی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 23مارچ یعنی یوم پاکستان کے موقع پر فل ڈریس پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ا س سلسلے میں ایکسپریس وے کے اطراف میں سرچنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ تینوں مسلح افواج کے دستے یوم پاکستان کی پریڈ کا حصہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق آرمی کے دستے فروری کے وسط تک اسلام آباد پہنچناشروع ہوجائیں گے اور فیض آباد کے قریب مخصوص مقام پر پریڈ ہوگی ۔ یادرہے کہ گذشتہ سال بھی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پریڈ نہیں ہوسکی تھی لیکن اب اس کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر امریکی صدر باراک اوبامامہمان خصوصی تھے اور امریکہ و بھارت کے درمیان کئی اہم معاہدے طے پائے تھے ۔اطلاعات ہیں کہ 23مارچ کو چین کے صدرمہمان خصوصی ہوں گے ۔یاد رہے کہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا 23مارچ ہے اور پریڈ کے فیصلے نے عوام کو شاد کردیا ہے۔عوام نے افواج پاکستان کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے۔

Arosa Hya
02-03-2015, 04:32 PM
nice