PDA

View Full Version : ناشتے کے یہ تین اصول اپنائیں اور فٹ رہیں



KhUsHi
01-20-2015, 03:31 PM
http://qudrat.com.pk/digital_images/large/2015-01-19/news-1421687758-7209.jpg


اگر آپ دن کا شاندار آغاز مزیدار ناشتے سے کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ میں فٹ رہنے کے بھی خواہشمند ہیں تو مندرجہ ذیل تین نکات فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔


سوکر اٹھتے ہی ناشتہ کرلیں


اسٹڈیز میں یہ پایا گیا ہے کہ جو لوگ سوکر اٹھنے کے 30 سے 60 منٹس کے اندر ناشتہ کرلیتے ہیں، فٹ رہتے ہیں۔ ایسے افراد کا میٹابولزم جلد متحرک ہوجاتا ہے اور ان کے جسم کو اس ناشتے سے حاصل کی گئی کیلوریز کو ختم کرنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے۔


پروٹین سے بھرپور ناشتے کا انتخاب کریں


پروٹین سے بھرپور ناشتہ جیسے کے انڈے اور دہی وغیرہ، سے بار بار بھوک نہیں لگتی، آپ کم کھاتے ہیں جس کے باعث وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک اسٹڈی میں دیکھا گیا کہ جو خواتین ناشتے میں انڈوں کا استعمال کرتی ہیں انہوں ان خواتین کے مقابلے میں دگنا وزن کم کیا جنہوں نے ناشتے میں آٹے سے بنی چیزوں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ پروٹین سے بھرپور کھانے آہستہ ہضم ہوتے ہیں جس کے باعث بھوک نہیں لگتی۔


ناشتے میں کیلے کا استعمال


ناشتے میں رسسٹنٹ اسٹارچ (آر ایس) سے بھرپور چیزوں کے استعمال سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے کیوں کہ یہ جسم کے فیٹس کو انرجی میں تبدیل کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ آر ایس کیلے اور جو میں پایا جاتا ہے۔

Arosa Hya
01-20-2015, 11:19 PM
ok g

Admin
01-21-2015, 08:00 AM
nice sharing jinab

Dr Maqsood Hasni
01-21-2015, 03:53 PM
bari jandaar aur shandaar sharing hai
shukarriya

KhUsHi
01-21-2015, 07:32 PM
Thanks