Log in

View Full Version : اب میرے شہر کے سب شہر بدر کیسے ہیں؟



KhUsHi
01-08-2015, 03:40 PM
میری بستی گلیاں میرے گھر کیسے ہیں؟
اب میرے شہر کے سب شہر بدر کیسے ہیں؟
کون سے سائے میں رہتے ہیں مسافر میرے
جو قلم کردئیے سرسبز شجر کیسے ہیں؟
اب وہاں خاک اڑانے کو کوئی ہے کہ نہیں...
وہ مرے عرش نشیں خاک بسر کیسے ہیں؟
پھول سے ہاتھوں میں کیا ابھی بھی وہاں پتھر ہیں
کیسے ہیں شیش محل آئینہ گر کیسے ہیں؟
اب مرے شہر میں دستور کی قیمت کیا ہے.
کٹ کے جو گرگئے خود دار وہ سر کیسے ہیں؟
سہمی ممتا کی دعاؤں میں اثر کتنا ہے
خون میں نہلائے ہوئے نور نظر کیسے ہیں؟
ٹھنڈے چولہے میں وہاں آگ کہیں ہے کہ نہیں
رزق کو ڈھونڈتے سب شام و سحر کیسے ہیں؟
جس سے کشتی مرے بچوں کی نکلتی ہی نہیں
میرے دریاؤں کے وہ سرخ بھنور کیسے ہیں؟
ذائقہ تلخ کیا کس نے زبان کا میری
میرے اجداد کی محنت کے ثمر کیسے ہیں؟
ان سب حالات کے پیش نظر صالح
میرے آباؤ و حکمران کے تیور کیسے ہیں؟

ayesha
01-10-2015, 08:50 AM
buhat khoob...

Ali_
01-10-2015, 02:50 PM
buhat khoob...

Dr Maqsood Hasni
01-10-2015, 05:58 PM
khayalaat aur fikr main kamal ki rawani hai
bohat khoob janab

Dr Maqsood Hasni
01-10-2015, 06:00 PM
ذائقہ تلخ کیا کس نے زبان کا میری
میرے اجداد کی محنت کے ثمر کیسے ہیں؟
kya arz karain aur kya na karain.

KhUsHi
08-11-2015, 02:34 AM
Buhat shukria