PDA

View Full Version : سفید پوش گھرانے کی بچیاں اور رشتے



illusionist
01-05-2015, 04:18 PM
سفید پوش گھرانے کی بچیاں اور رشتے

معاشرہ , انسانی معاشرہ , اسلامی مملکت پاکستان کا معاشرہ , ہونا تو یہ چاہیے کہ ھمارے طور اور اقدار
ایسے ہوں کہ جن کی مثالیں بن جائیں مگر .....ایک ایسا معاملہ ایک ایسا سلسلہ جو رب کائنات کو نبی کریم کو محبوب ترین ہے . جس کے مسائل احادیث اور قران میں تفصیل سے موجود ہیں وہ انتہائی گھمبیر اور پیچیدہ ہوچکا ہے

ہماری بچیاں , یہ بیٹیاں , رحمت خداوندی کہا جاتا ہے جنہیں , جب بالغ ہوجاتی ہیں اور ان کے لیے رشتے آنے شروع ہوجاتے ہیں تو ان کے دلوں پر , آنے والے تماش بینوں کے رویوں سے کیا گزرتی ہے , اس بات کا نہ ہی انداذہ لگایا جاتا ہے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی پرواہ ہوتی ہے ...

ایک اعلی تعلیم یافتہ , سفید پوش والدین کی لڑکی , جو کہ ڈاکٹر , انجینئر , ایم بی اے یا سی اے اکاونٹئٹ ھو مگر اس مرحلے میں اس کی قابلیت صرف ایسی ھوتی ہے جیسے کسی چیز کو پری کالیفائی کیا جا تا ہے , یا شارٹ لسٹ اسکے بعد پھر لڑکے والے لسٹ کے مطابق گھر گھر جاکر ان بچیوں کا استحصال کرتے ہیں

لڑکیوں کی اعلی تعلیم سے زیادہ گھر والوں کا قد دیکھا جاتا ہے , والد , بھائیوں کی انکم کا انداذہ لگایا جاتا ہے , دستر خوان میں کیا کیا پیش کیا گیا ہے , برتن کیسے ہیں وغیرہ وغیرہ

...ایک ڈاکٹر انجینئر بچی سے پوچھا جاتا ہے کھانا پکانا آتا ہے ... یا یہ کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد جاب نہیں کرنے دیں گے ... اور بھی ایسی کئی باتیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ انکو تعلیم سے کوئی دلچسپی نہ تھی بلکہ شو پیس چاھیے تھا

..میں نے ایسا بھی دیکھا کہ ڈاکٹر لڑکیاں صرف اس لیے مانگی جاتی ہیں کہ خاندان میں نام ہو کہ بہو ڈاکٹر آئی ہے ..اچھا خاصہ کمپیٹیشن کا معاملہ بنا دیا جاتا ہے .

... سیرت کی چاھ میں بہت ہی کم لوگ نظر آتے ہیں ... سفید پوش والدین اگر اپنے تمام بچوں کو علم کی دولت سے مالا مال کردیں تو بنک کا مال نہیں بچتا .. ان والدین کے گھر میں اشائشوں سے ذیادہ موٹی موٹی کتابیں نظر آتی ہیں .

.. ایک اور غور طلب بات آج کل لڑکوں کو چہرہ دیکھنے کی جو خواہش ہے وہ انتہائی نامعقول ہے , اگر اس کی منطق کو مان بھی لیا جائے تو ان لڑکوں کو کیا حق ہے کہ بیشمار لڑکیوں کو رجیکٹ کریں .. اس ضمن میں میری تحقیق سے ایک اور چیز سامنے آئی .. دراصل سلیکشن تو امی حضور نے ہی کرنی ہوتی ہے , لڑکے کو لانا خانہ پری ہوتی ہے

..جو بھی ہے مجھے آج کل رشتوں کا جو سلسلہ نکل پڑا ہے انتہائی غیر تہذیب یافتہ عمل لگتا ہے . اسکا طریقہ کار پرانے وقتوں میں قدرے بہتر تھا.حقیقت میں سلیکٹ رجیکٹ کا حق لڑکی کو دیا جانا چاہیے اسکا استحصال نہیں بلکہ اسکا احترام کیا جانا چاہیے

..ایک پڑھی لکھی لڑکی سے یہ توقع نہ کی جائے کہ وہ گھر کے کام کاج میں ماھر ھوگی . ہاں اپنے گھر کی ہوگی تو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سلیقہ مندی کے جوھر دکھا دے گی لیکن اسکی نئی ذندگی کی شروعات میں اسکے لیے آسانیاں پیدا کی جانی چاہیئں

...جس ماں کی بچیوں کو لوگ بار بار آکر دیکھیں اور پسند نہ کریں کیا کوئی جانتا ہے کہ اس ماں کو رات میں نیند نہیں آتی , وہ رو رو کر نماذ میں دعائیں کرتی رہتی ہی , صرف ایک دعا ہوتی ہے بیٹی کا اچھا رشتہ لگ جائے تو بھلے جان نکل جائے اس کے بعد ..رشتے لگانے والیوں کی منتیں , ٹیلی فون اور اللے تللے پورے کرنے میں اس ماں کا پورا دن گزر جاتا ہے , لوگ آکر جب چلے جاتے ہیں تو اس ماں کو آس ھوجاتی ہے بار بار فون کے پاس جاتی ہے کہ اب ہاں کا پیام آئے .. اور جب نہ ہوجاتی ہے تو کوئی نہیں جان سکتا ایک بیٹی کی ماں کے درد کو

... مہمانوں کے ناشتوں کے لیے ایک مہینے میں کئی کئی بار ہزاروں روپے خرچ کرنا اور اس سے بڑھ کر ماھ خرچ سے بچا کر یہ اہتمام کرنا اور اس کے بعد بھی بار بار کی نہ تو وہ ماں خدا سے سوال کرتی ہے کہ سیرت صورت تعلیم سب کچھ تو ہے میری بیٹی کے پاس پھر کیا وجہ ہے

..میں جانتا ہوں یہ ایک کڑوا موضوع ہے اور اس کو ہر ایک اپنے ذہن سے سوچتا ہے مگر یاد رکھیے , بیٹیاں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں .. اور سب ہی کی ہوتی ہیں . ...وہی راستہ اپنایا جائے جو اس کائنات کے مالک نے دیا ہے ... معاشرہ کوئی اور نہیں ہم خود ہیں , اپنی سوچ بدلیں گے معاشرہ بدل جانا ہے نا
صرف بدلے گا بلکہ بہت بہتر ہوجائے گا ......





illusionist

Admin
01-05-2015, 05:55 PM
bht umda

ayesha
01-06-2015, 09:09 AM
zabrdast sharing....

Baniaz Khan
01-06-2015, 01:26 PM
پہلے تو میں ناظرین سے یہ کہنا چاہوں گا کہ اس قسم کے تھریڈز پر اس قسم کے کمنٹس نہ دیا کریں


بہت اچھے ۔۔ بہت عمدہ ۔۔ ٹھیک کہا ۔۔ وغیرہ وغیرہ بلکہ اگر آپ بات سے متفق ہیں تو کم از کم ایک لائن میں اس کو بیان ضرور کریں ۔۔۔


رائٹر جی سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایک معاشرتی گندگی کو بہت اچھے اور احسن طریقے سے اجاگر کیا ہے آپ نے اور میں پوری طرح آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔۔


لیکن میں اتنا اضافہ ضرور کروں گا کہ ہمارے ہاں لڑکیوں پر اسی فیصد اسی قسم کا ظلم خدا ، رسول اور مذہب کے نام پر کیا جاتا ہے


میری دعا ہے ہم بناوٹی خدا ، فرضی رسول اور مذہب بطور انسانی ایجاد سے جلد چھٹکارا پا لیں

illusionist
01-06-2015, 01:35 PM
پہلے تو میں ناظرین سے یہ کہنا چاہوں گا کہ اس قسم کے تھریڈز پر اس قسم کے کمنٹس نہ دیا کریں


بہت اچھے ۔۔ بہت عمدہ ۔۔ ٹھیک کہا ۔۔ وغیرہ وغیرہ بلکہ اگر آپ بات سے متفق ہیں تو کم از کم ایک لائن میں اس کو بیان ضرور کریں ۔۔۔


رائٹر جی سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایک معاشرتی گندگی کو بہت اچھے اور احسن طریقے سے اجاگر کیا ہے آپ نے اور میں پوری طرح آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔۔


لیکن میں اتنا اضافہ ضرور کروں گا کہ ہمارے ہاں لڑکیوں پر اسی فیصد اسی قسم کا ظلم خدا ، رسول اور مذہب کے نام پر کیا جاتا ہے


میری دعا ہے ہم بناوٹی خدا ، فرضی رسول اور مذہب بطور انسانی ایجاد سے جلد چھٹکارا پا لیں



Bilkul correct baat ki aapnai y baat ... is tehreer mai boht si feelings zaati tor per mahsos ki to yahan y article likha, her gher mai Maa Bahan Baittian hain

:)

UmerAmer
01-08-2015, 02:41 PM
Bohat Khoob

Dr Maqsood Hasni
01-09-2015, 08:52 PM
hamare haan yah masael to darpaish hain. yah samaji tarkeeb ki garbar ja rahi hai.
Baniaz Khan (http://www.urdutehzeb.com/member.php/563-Baniaz-Khan) sahib ka yah kehna:
ہمارے ہاں لڑکیوں پر اسی فیصد اسی قسم کا ظلم خدا ، رسول اور مذہب کے نام پر کیا جاتا ہے
میری دعا ہے
ہم بناوٹی خدا ، فرضی رسول اور مذہب بطور انسانی ایجاد سے جلد چھٹکارا پا لیں
soo fisad darust hai.

Shazli
01-11-2015, 09:57 AM
assalam o alaikum

Sir apka thread perha. acha laga aapki soch ki wusat ko dekh ker.
es mozo me kerwaht tu he kion ke hum ne khud jo bhari he. wagerna aap seedha seedha mazhabi riwayaat ko samny rakhtye hoye apna lahey amal tay karian tu mithaas hi mithaas maloom ho gi.

ek baat aap ne parhi likhi engineer lerki ki baat ki, perhna likhna buri baat nahi. nahi dr. aur engr bananey me koi burai he. per islaam ne lerki ko jo muqaam diya he, ager woh os se hut ker chalny ki koshish kary gi tu Rah me mushkilaat tu aain gi. yaad rahy ke khawateen se moashra aur Mard se dunya ka nizaam chalta he.

rahi baat Lerki ka chahra dekhnay ki khawhish, jisey aap ne Namaqool likh dala. Huzoor, es ki ijazat hamain deen e islam deta he. ke lerka Ek baar lerki ka chahra ya Pindli dekh sakta he. tu sirey se Namaqool keh dena achi baat nahi. Han jo amny samny bitha dena baat cheet kerna, ye waqai Namqool balke os se bhi kahian ziadah bari aur buri baat he.

aap ki tahreer ka ek pahlo ye bhi he ke jahaan lerkiyoon ke sath rishteoon ke muamlay me ghari ikhlaaqi sulook hota he, wahan achy Lerky bhi ruswa ho rhay hain. hud se ziadah investigation aur intehaai niji sawaal ki jaankari bhi Shurr se khali nahi. per itna zoroor he ke Lerkiyaan zidah mutasir hain.

Allah pak hum sab ko Aqal saleem , qalb saleem atta fermian.