PDA

View Full Version : یورپ میں موٹاپا معذوری قرار



intelligent086
12-28-2014, 08:54 PM
یورپ میں موٹاپا معذوری قرار
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x11630_32428352.jpg.pagespeed.ic.jd3jVuhUxs .jpg
یورپ کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو معذور سمجھا جاسکتا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ ڈنمارک کی عدالت کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا، جہاں ایک مقامی شخص کارسٹن کالٹوفٹ کا مقدمہ زیرِ سماعت تھا، جسے موٹاپے کی وجہ سے اس کی ملازمت سے نکال دیا گیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران کالٹوفٹ کا کہنا تھا کہ ’دورانِ ملازمت میرا وزن کبھی بھی 160 کلو گرام ( 352 پاؤنڈز) سے کم نہیں رہا اور میرے موٹاپے کی وجہ سے مجھے امتیازی سلوک کا نشانہ بنا کر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا‘۔تاہم کالٹوفٹ کے اس الزام کوکونسل کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔اس پر لکسمبرگ کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ یورپ کے ملازمت کے حوالے سے بنائے قوانین میں موٹاپے کی بنا پر امتیازی سلوک کی ممانعت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا احاطہ کرنے لیے قانون میں مزید توسیع کی جائے گی۔تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملازم کا موٹاپا، دیگر افراد کے مقابلے میں ملازمت کی جگہ پر اْس کی بھرپور شرکت کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرے تو اسے معذوری سمجھا جا سکتا ہے اور امتیازی قوانین کی رو سے اس کا احاطہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق2008ء کے اعدادو شمار کے مطابق تقریباً 23 فیصد یورپی خواتین جبکہ 20 فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں۔

BDunc
01-02-2015, 03:06 PM
Acha nice info